دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت نوشہرہ کابینہ بڈھا گورائیہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون تحفظ اوراقِ مقدسہ نے دعوت اسلامی اورمجلس  تحفظ اوراقِ مقدسہ کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ رکنِ زون نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر ڈاکٹرندیم نے بڈھا گورائیہ میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے 100باکسز لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)