دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 22دسمبر 2019ء کوعمر کوٹ میں اوراقِ مقدسہ کومحفوظ کرنے کے لئے 90سے100فٹ کنویں پر تعمیراتی کام کا سلسلہ جاری ہے۔(رپورٹ: محمد سہیل عطاری، رکن ِزون مجلس اوراقِ مقدسہ)


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت شیخوپورہ کابینہ علاقہ خانپور میں  ایک شخصیت کی حویلی میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہلِ علاقہ نےشرکت کی۔ شرکا کودعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ تحفظ اوراق مقدسہ اور 12 مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری،رکن زونِ مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 17 دسمبر 2019ء بروز منگل پاکستان کے شہر حافظ آباد میں تین مقامات پر چوک درس کاسلسلہ ہواجس میں رکن کابینہ نےاسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔

اسی طرح حافظ آباد میں رکنِ کابینہ نے خادمین کے ہمراہ اوراق ِ مقدسہ کے 80 باکسز خالی کئے اورمقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ کابینہ نے  17دسمبر2019ء کو قلعہ کالروالہ ناروال میں باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت18دسمبر2019ء کو عارف والا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر اور ڈویژن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ زون ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی  اور شعبے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: عدنان عطاری، مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 17 دسمبر2019 ء بروز منگل کو لاہور کے علاقہ گورنر ہاؤس  میں واقع مرکزی جامع مسجد سے اوراق مقدسہ کے باردانے اسلامی بھائیوں نے گاڑی میں لوڈ کروا کرقرآن محل میں محفوظ کرنے کے لئے روانہ کر دیئے۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت16 دسمبربروز پیر کو موڑکھنڈا پنجاب میں ریجن ذمہ دار اور رکن کابینہ کا ون ٹو ون مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبہ کے کاموں مزید ترقی و بہتری لانے کے لئے مشاورت کی گئی جبکہ شہر کا وزٹ ، شخصیات سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ:محمد طفیل ناصر عطاری،فیصل آباد زون مجلس تحفظ اوراق)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 14 دسمبر بروز ہفتہ 2019 ء کو قصور کے علاقہ بابا بھلے شاہ میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےذمہ داران نے مختلف جامعات سے اوراقِ مقدسہ حاصل کرکے قراٰن محل میں محفوظ کروا دیئے۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 13 دسمبر بروز جمعۃالمبارک کو لاہور کے علاقہ غوثیہ کالونی میں نگران مجلس اسلامی بھائی نےمجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے دفتر کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 13 دسمبر بروز جمعۃالمبارک کو لاہور کے علاقہ کاہنہ نو میں نگران مجلس نےحضرت میاں میر سرکاررحمۃ اللہ علیہ کے مزار پُر انوار پر حاضری دی اور وہاں پرموجود اوراق مقدسہ اسٹور کا وزٹ کیا جبکہ غازی آباد میں قائم قراٰن محل کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 دسمبر بروز جمعرات کو لاہور کے علاقہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس اور لاہور شمالی و جنوبی زون کےذمہ داران نے شرکت ۔ اس موقع پر نگران مجلس نےکارکردگی کا جائزہ لیا، مجلس کے کام کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بیان کئے اور ذمہ داران سے مفید مشورے بھی لئے۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت12 دسمبر بروز جمعرات کو لاہور کے علاقہ کیولری گراؤنڈ میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نےاسٹور سے اوراق مقدسہ جمع کرکےقراٰن محل محفوظ کرنے کے لیےبھیج دیئے۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)