دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ زون نے 25دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن کے اطراف میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئےاور مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔

اسی طرح میں جوہر ٹاؤن کابینہ کی جامع مسجد شمسیہ میں درس و بیان کاسلسلہ ہوا جس میں مسجد کے امام صاحب اور نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکواپنے اپنے گھراور آفس میں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے ایک ایک بکس لگانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)