دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےذمہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ 20نومبر2019ء کو جوڑے پل پنجاب میں اوراق مقدسہ کے ڈرم خالی کئے اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ (رپورٹ: محمد رضا عطاری، رکن زون مجلس تخفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےذمہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ 20نومبر2019ء کو علی پور میں اوراق مقدسہ کے ڈرم خالی کئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ (رپورٹ،بلال مدنی،ملتان ریجن ذمہ دار،مجلس اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت20نومبر2019ء کو روہیلانوالی علی پور میں ذمہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ٹیلی تھون میں اپناحصہ شامل کرکے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،بلال مدنی،ملتان ریجن ذمہ دار،مجلس اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت19نومبر2019ء کوحیدرآباد ٹمبرمارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے تاجر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےجامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،عبدالحمیدعطاری،دفتر ذمہ دار،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت  حیدرآباد کچا قلعہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں حیدرآباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورٹیلی تھون باکس ذمہ دار بنانے اور ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالحمیدعطاری،دفتر ذمہ دارمجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں ہری پور ہزارہ میں اوراق مقدسہ کا کام کرنے والی تنظیم کے صدر سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں  ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے شعبے سے متعلق تفصیلاً بریف کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکن ہزارہ زون اور رکن ریجن بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنو ں ذمہ داران نے رکن کابینہ و ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ جلال پور بھٹیاں میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کرکے اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بعد میں ذمہ داران نے علاقائی دورہ بھی کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے جنوبی لاہور زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن اجیرذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ا ن کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھو ن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنو ں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شمالی لاہور زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن اجیرذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ا ن کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھو ن کے لئے بھر پورکوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ذمہ داران نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ گوجرانوالہ دھلے ڈویژن میں اوراقِ مقدسہ  کے باکسز خالی کئے اور بوریاں بھر کر محفوظ مقام پر منتقل کئے۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنو ں گوجرانوالہ سیالکوٹ بائی پاس میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے” معجزات مصطفیٰ ﷺ اور اوراق مقدسہ کا تحفظ کیسے کریں“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگانے کی تر غیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن کابینہ اور  ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ گکھڑ میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے نئے60باکسز لگائے۔ (رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)