
دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 28دسمبر2019ء کو سندھ کے شہرٹنڈو محمد
خان میں رکنِ کابینہ اور رکنِ زون نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس
اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ:محمد سہیل عطاری، رکنِ زون
مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر شاہ کوٹ میں رکنِ
کابینہ نے اوراق مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل
کیا۔ رکنِ کابینہ نے مختلف شخصیات اور
دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مجلس اوراقِ
مقدسہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی۔ (رپورٹ:محمد
طفیل ناصر عطاری،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

26دسمبر 2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ کےرکنِ زون نےرکنِ کابینہ ناروال کے ہمراہ نور کوٹ شکر گڑھ
کابینہ میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی
کئے اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اسی طرح رکنِ کابینہ نے نور کوٹ میں مولانا
شہزاد قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے
علاقے میں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ
زون نے ڈویژن مشارت کے نگران کے ہمراہ 26 دسمبر2019ء کو ناروال کابینہ ظفر وال میں
اوراقِ مقدسہ کے ڈرم اور باکسز خالی کئےاور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل
کیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ
زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت نوشہرہ کابینہ بڈھا گورائیہ کے ایک
اسپتال میں ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون تحفظ اوراقِ مقدسہ نے
دعوت اسلامی اورمجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ
کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ رکنِ زون نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر
ڈاکٹرندیم نے بڈھا گورائیہ میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے 100باکسز لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ)

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر نوشہرہ ورکاں میں تاج کلینک،سٹی اسپتال، سرور اسپتال، صہیب میڈیکل اسٹورمیں مدنی حلقہ ہوا جس میں
ڈاکٹر حضرات اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔رکنِ زون تحفظ اوراقِ مقدسہ نے دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:حکیم حسان
عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت شیخوپورہ کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ اسکیم کے
علاقے اقبال ٹاؤن میں چوک درس کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ زون نےدکانداروں سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے تحفظ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کام کرنے کاذہن دیا ۔رکن زون نے دکانداروں کو
ترغیب دلائی کہ کسٹمر کو سامان دیتے ہوئے
اخبارات اور کتابوں کے کاغذ استعمال نہ کریں۔(رپورٹ:محمد
ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ زون نے 25دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن کے اطراف میں علاقے کے
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئےاور مقدس اوراق کو قراٰن
محل میں محفوظ کیا۔

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت
کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ نے سرگودھا میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز
بڑھانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ
سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ
دار مجلس تحفظ اوراقِ نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور
شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:عدنان
عطاری، مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

دعوت
اسلامی کے تحت 24دسمبر2019ء کو شیخوپورہ کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ اسکیم کے علاقے اقبال
ٹاؤن کی جامع مسجد حنفیہ میں بعد نماز
ظہر درس وبیان کا سلسلہ ہوا جس میں امام
مسجد اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ رکنِ زون مجلس تحفظ اورقِ مقدسہ نےسنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو 12مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور اپنے گھر اور آفس میں مقدس
اوراق کے تحفظ کے لئے ایک ایک بکس رکھنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت گوجرانوالہ سوئی نادرن آفس میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران اور آفس کے اسٹاف نے شرکت
کی۔نگرانِ زون گوجرانوالہ نے”معجزات
مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کرتے ہوئےمجلس تحفظ اوراقِ کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ)