دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12جنوری2020ء بروز اتوار  ڈویژن گلشن راوی جنوبی زون لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی زون لاہور ، نگران داتاصاحب کابینہ اور رکن کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون محمد ناصر عطاری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں سے آگاہ کیا ،ہر ڈویژن میں ایک اسٹور قائم کرنے،ہر کابینہ میں ایک مدنی کارخانہ و مدنی قراٰن محل اور لوڈنگ رکشہ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق نکات پیش کئے اوت ذمہ داران میں باہم معلومات کا تبادلہ ہوا اور تحفظ اوراق کے حوالے سے ذمہ داران کے تقرری سے متعلق بھی کلام ہوا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)