دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ  اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل سُکھ چَین ٹاؤن اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بزرگانِ دین کےاندازِ ادب کے واقعات بیان کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے اور 12 مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں نےاوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کر کےمحفوظ بھی کئے۔ (رپورٹ:ڈاکڑ محمد عدنان عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 15 جنوری2020ء بروز بدھ اسلام آباد زون پنڈی کینٹ کابینہ راولپنڈی ورکشاپ میں اوراق مقدسہ کی بوریاں وصول کی گئیں جبکہ ریلوے اسٹشین اوکاڑہ پاکپتن زون زون میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمدنی حلقہ لگایا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں اوراق مقدسہ کا ادب واحترام کرنے اور اس کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مسجد کے 12مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ریلوے اسٹشین اوکاڑہ کے اطراف کے باکسز کا جائزہ لیا ۔(رپورٹ: عمر وحید عطاری مدنی، رکن کابینہ تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ  اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل اٹک شہر میں چوک درس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، مدنی چینل دیکھنے اور ہر ماہ تین دن کے قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون جنوبی زون لاہور مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ  اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل اقبال ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ میں مدنی دورہ ہوا۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی بھائی نے اطراف کے اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، مدنی چینل دیکھنے اور ہر ماہ تین دن کے قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون جنوبی زون لاہور مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ  اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی جنوبی زون لاہور میں رکنِ زون اسلامی بھائی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی حلقہ لگایا اور انہیں مجلس کے مدنی پھولوں کی روشنی میں تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں اورذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنےکے حوالے سے ذہن دیا اور اوراقِ مقدسہ کےباکسز کے مدنی کارخانے کا دورہ کیا اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے بوکس کی تیاری میں حصہ بھی لیا ۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون جنوبی زون لاہور مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اوراقِ مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں راولپنڈی صدر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ کابینہ اسلامی بھائی نے مجلس کے مدنی کاموں سے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور مجلس کے کاموں کو بڑھانے اور مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عمر وحید عطاری مدنی، رکن کابینہ تحفظ اوراق مقدسہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 13 جنوری 2020ء بروز پیر شریف مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اراکینِ کابینہ اور محافظینِ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن زون نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کا تحفظ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، نگران مجلس کے دیئے گئے اہداف جلد مکمل کرنے، شعبے کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا اور کابینہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے سے متعلق ذمہ داران سے مشاورت بھی کی نیز المدینہ لائبریری میں خصوصی بکس بھی پیش کیا۔(رپورٹ:محمد طفیل ناصر عطاری، رکن زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک منڈیالہ تیگہ گوجرانوالہ شرقی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ نگران،  علاقہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ حکیم محمد حسان عطاری نے”قیامت کا امتحان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور علاقہ نگران اور ڈویژن مشاورت اور حلقہ مشاورتوں کا تقرر کیا۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری، نگران کابینہ گوجرانوالہ شرقی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12جنوری2020ء بروز اتوار وہاڑی ملتان میں نگرانِ مجلس نے مدنی حلقہ لگایا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظم صاحب اور اساتذہ کرام نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے اوراق مقدسہ کا ادب اور اس کی حفاظت سے متعلق بیان کرتے ہوئےجامعۃ المدینہ میں اوراق مقدسہ کے بکس لگانے اور ذمہ دار کا تقرر کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئےجس پرجامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے اوراق مقدسہ کے بکس ہر کلاس میں لگانے،  جامعۃ المدینہ میں ڈرم لگانے اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ:محمد بلال مدنی، ملتان ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12جنوری2020ء بروز اتوار  ڈویژن گلشن راوی جنوبی زون لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی زون لاہور ، نگران داتاصاحب کابینہ اور رکن کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون محمد ناصر عطاری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں سے آگاہ کیا ،ہر ڈویژن میں ایک اسٹور قائم کرنے،ہر کابینہ میں ایک مدنی کارخانہ و مدنی قراٰن محل اور لوڈنگ رکشہ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق نکات پیش کئے اوت ذمہ داران میں باہم معلومات کا تبادلہ ہوا اور تحفظ اوراق کے حوالے سے ذمہ داران کے تقرری سے متعلق بھی کلام ہوا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 11جنوری2020ء بروز ہفتہ گیمبر کینٹ اوکاڑہ  پاکپتن زون میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے بزرگان دین کےاندازِ ادب کے واقعات بیان کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کا احترام کرنے اور مجلس کے ساتھ معاونت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:شفیق عطاری ، زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت10 جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے  ڈیرہ اسمٰعیل خان زون لاہور ریجن میں پیر عبدالطیف شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارشریف حاضری دی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں کے گدی نشین کومزار شریف پراجتماعی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ: عبدالکبیر عطاری، گلگت بلتستان زون مجلس مزارات اولیاء)