دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظِ اوراق کے تحت 31 دسمبر 2019 ء بروز منگل مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تحفظِ اوراق لاہورجنوبی زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران جنوبی لاہور نے موجودہ مدنی کاموں کا جائزہ لیا، مجلس کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بیان کئے اور مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔


شاہ رکنِ عالم کالونی میں مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

نگرانِ مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ نے شرکا کی تربیت کی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 29دسمبر2019ء کوشاہ رکنِ عالم کالونی ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمّہ دار کابینہ ذمّہ دار اور خادمین اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔ مدنی مشورے میں جدول کے متعلق بات چیت ہوئی۔(رپورٹ: عبدالحمیدعطاری، دفتر ذمّہ دارمجلس اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 28دسمبر2019ء کو سندھ کے شہرٹنڈو محمد خان میں رکنِ کابینہ اور رکنِ زون نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ:محمد سہیل عطاری، رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر شاہ کوٹ میں رکنِ کابینہ نے اوراق مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ رکنِ کابینہ  نے مختلف شخصیات اور دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مجلس اوراقِ مقدسہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی۔ (رپورٹ:محمد طفیل ناصر عطاری،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


26دسمبر 2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کےرکنِ زون نےرکنِ کابینہ ناروال کے ہمراہ نور کوٹ شکر گڑھ کابینہ  میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اسی طرح رکنِ کابینہ نے نور کوٹ میں مولانا شہزاد قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے علاقے میں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ زون نے ڈویژن مشارت کے نگران کے ہمراہ 26 دسمبر2019ء کو ناروال کابینہ ظفر وال میں اوراقِ مقدسہ کے ڈرم اور باکسز خالی کئےاور مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت نوشہرہ کابینہ بڈھا گورائیہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون تحفظ اوراقِ مقدسہ نے دعوت اسلامی اورمجلس  تحفظ اوراقِ مقدسہ کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ رکنِ زون نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر ڈاکٹرندیم نے بڈھا گورائیہ میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے 100باکسز لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر نوشہرہ ورکاں میں تاج کلینک،سٹی اسپتال، سرور اسپتال، صہیب میڈیکل اسٹورمیں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹر حضرات اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔رکنِ زون تحفظ اوراقِ مقدسہ نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:حکیم حسان عطاری،رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت شیخوپورہ کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ اسکیم کے علاقے اقبال ٹاؤن میں چوک درس کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ زون نےدکانداروں سے ملاقاتیں کیں  اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تحفظ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کام کرنے کاذہن دیا ۔رکن زون نے دکانداروں کو ترغیب دلائی کہ کسٹمر کو سامان دیتے ہوئے اخبارات اور کتابوں کے کاغذ استعمال نہ کریں۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ زون نے 25دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن کے اطراف میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئےاور مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔

اسی طرح میں جوہر ٹاؤن کابینہ کی جامع مسجد شمسیہ میں درس و بیان کاسلسلہ ہوا جس میں مسجد کے امام صاحب اور نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکواپنے اپنے گھراور آفس میں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے ایک ایک بکس لگانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ نے سرگودھا میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

اسی طرح ذمّہ داران نے سرگودھا میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔(رپورٹ:عدنان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مجلس تحفظ اوراقِ نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:عدنان عطاری، مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)