دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت12مارچ2020ء
بروز جمعرات ایبٹ آباد ہزارہ زون میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں
مدرسۃالمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری
نے درودِ پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بکثرت درودِ پاک پڑنے کا ذہن
دیا۔ (رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
8مارچ2020ء بروز اتوار چیچہ وطنی پاکپتن زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے
اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون ذمہ دارمحمد شفیق عطاری نےمقدس اوراق کے تحفظ کی اہمیت اور ان کےادب کی
برکات سے متعلق بیان کرتے ہوئے اوراق
مقدسہ کے مزید باکسز لگانے کے اہداف دیئے
نیز باکسز خالی کرنے اور محفوظ کرنے کے
انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں لودھراں میں مجلس کے رکن کابینہ نے
اسلامی بھائیوں کے درمیان درس دیا اور
انہیں مقدس اوراق تحفظ کے لئے وقت دینےکا ذہن دیا جبکہ ملتان رکن کابینہ اسلامی بھائی نے ایک کارخانے میں اسلامی بھائیوں
کو چوک درس دیا جس میں نماز کے فضائل بیان کئے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت
دی۔ (رپورٹ:بلال مدنی، ریجن ذمہ دار ملتان اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی زون لاہور کےذمہ دار اسلامی
بھائی شیخوپورہ کابینہ میں نگرانِ کابینہ، دیگر ذمہ داران اور مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کے
مابین معلومات کا تبادلہ ہوا جبکہ دو شخصیت کے ہاں مدنی حلقے لگائے گئےجس میں اسلامی
بھائیوں کو اپنے اپنے گھروں میں تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس لگوانے ،مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنےاور قافلوں میں سفر کرنے
کا ذہن دیا نیز جنوبی زون لاہور کے ذمہ
دار اسلامی بھائی نے دارالاافتاء اہلسنت
حاضر ہو کر مفتیانِ کرام سے تحفظ اوراق
مقدسہ کے حوالے سے شرعی راہنمائی حاصل بھی حاصل کی۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ جنوبی
زون لاہور)
مسجد جمال مصطفی ٰمانگل روڈ ایبٹ آباد کابینہ میں اجتماع ذکرونعت کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت11مارچ2020ء بروز
بدھ مسجد جمال مصطفی ٰمانگل روڈ بانڈہ پیر
خان گاؤں جبہ ابدال ایبٹ آباد کابینہ میں اجتماع ذکرونعت ہوا ۔ اجتماع میں ومقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن
ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےمجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور
اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ جنوبی
زون لاہور)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غوثیہ مہریہ گوجرانوالہ میں اوراق
مقدسہ کا اجتماع
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت6مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غوثیہ مہریہ گوجرانوالہ شرقی کابینہ
نندی پور ڈویژن میں اوراق مقدسہ کا اجتماع
ہوا ۔ اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، طلبائے کرام اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پرنگران مجلس شاہ نواز احمد عطاری نے تمام ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی حوالے سے تربیت فرمائی اور رمضان مدنی
عطیات اور دیگر مدنی کاموں کے اہداف دیئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 5
مارچ 2020ء کو جوہرٹاؤن کابینہ میں چوک درس کا سلسلہ ہوا
جس میں رکن زون نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔ رکن زون نے
انہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”کفن کی واپسی“ سے روزے
کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو ماہ رجب میں روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ)
شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژن ہاوسنگ اسکیم کے اطراف میں لگے تحفظِ اوراق مقدسہ کے بکس کا جائزہ لیا گیا
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ اور ملاقات کا
سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی بھائی نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کی
حفاظت سے متعلق بیان کرتے ہوئے راہ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیا۔شخصیات نے دعوتِ
اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اور تعاون کرنے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ: محمدطفیل ناصر عطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )
دعوتِ اسلامی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے نگران کابینہ جوہر ٹاؤن و نگران شاہ پور کابینہ ملتان روڈ سے بعد نماز جمعہ ملاقات
ملتان زون میں ایک کارخانے میں کام کرنے والے
اسلامی بھائیوں کے درمیان درس کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
یکم مارچ2020ء بروز اتوار ملتان ریجن ملتان زون میں ایک کارخانے میں کام کرنے والے
اسلامی بھائیوں کے درمیان درس کا سلسلہ
ہوا ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے رجب کے روزوں کے فضائل بیان کرتے ہوئے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کاموں کے
لئے وقت دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: بلال عطاری مدنی، رکن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
Dawateislami