
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 8 مارچ2020ء بروز اتوار پاکپتن زون، چیچہ وطنی میں ذمہ داران کامشورہ ہوا جس
میں اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت
اسلامی زون ذمہ دارمجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کے درمیان ادب کی برکتیں اور بزرگان دین کا انداز ادب کے موضوع پر بیان
فرماتے ہوئے اوراق مقدسہ کی حفاظت
کرنے کے لیئے مزید اوراق مقدسہ کےباکس لگانے،اوراق مقدسہ کے باکس خالی کر کے محظوظ کرنے کے انتظامات بہتر کرنے کے اہداف طے کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:
شفیق عطاری مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران
کا مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 مارچ2020ء بروز جمعرات لاہور شمالی زون ،ڈیفنس
کابینہ، والٹن ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران
،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران ،لاہور ریجن ذمہ دار،اور کارکردگی ذمہ
دار نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نےسیلانی ویلفیئر کے ذمہ داران کو مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ کے لاہور زون میں ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہ کیا اور تحفظ
اوراق مقدسہ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔ مزید مدنی پھول اسلامی بھائیوں کی طرف بڑھاتے
ہوئے اپنے دفاتر ،گھروں، اطراف کے علاقے میں تحفظ اوراق مقدسہ کے باکس
لگوانے کے ساتھ ساتھ ،مدنی چینل بالخصوص مدنی مذاکرہ دیکھتے رہنے و دعوت اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے پورے لاہور زون میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے
حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔(رپورٹ: محمدناصر عطاری، رکن زون، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ،
لاہور جنوبی زون)
ایبٹ آباد کابینہ علاقہ بانڈہ پیر خان کے یونین کونسل کے ناظم سے
ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت12مارچ2020ء
بروز جمعرات ایبٹ آباد کابینہ علاقہ بانڈہ
پیر خان کے یونین ناظم سے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار نے ملاقات کی۔ دورانِ
ملاقات اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص
مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کی خدمات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی
کا اظہار کیا اور تعاون کرنے کی نیت بھی کی۔
(رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون
ہزارہ )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت12مارچ2020ء
بروز جمعرات ایبٹ آباد ہزارہ زون میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں
مدرسۃالمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری
نے درودِ پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بکثرت درودِ پاک پڑنے کا ذہن
دیا۔ (رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
8مارچ2020ء بروز اتوار چیچہ وطنی پاکپتن زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے
اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون ذمہ دارمحمد شفیق عطاری نےمقدس اوراق کے تحفظ کی اہمیت اور ان کےادب کی
برکات سے متعلق بیان کرتے ہوئے اوراق
مقدسہ کے مزید باکسز لگانے کے اہداف دیئے
نیز باکسز خالی کرنے اور محفوظ کرنے کے
انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں لودھراں میں مجلس کے رکن کابینہ نے
اسلامی بھائیوں کے درمیان درس دیا اور
انہیں مقدس اوراق تحفظ کے لئے وقت دینےکا ذہن دیا جبکہ ملتان رکن کابینہ اسلامی بھائی نے ایک کارخانے میں اسلامی بھائیوں
کو چوک درس دیا جس میں نماز کے فضائل بیان کئے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت
دی۔ (رپورٹ:بلال مدنی، ریجن ذمہ دار ملتان اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی زون لاہور کےذمہ دار اسلامی
بھائی شیخوپورہ کابینہ میں نگرانِ کابینہ، دیگر ذمہ داران اور مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کے
مابین معلومات کا تبادلہ ہوا جبکہ دو شخصیت کے ہاں مدنی حلقے لگائے گئےجس میں اسلامی
بھائیوں کو اپنے اپنے گھروں میں تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس لگوانے ،مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنےاور قافلوں میں سفر کرنے
کا ذہن دیا نیز جنوبی زون لاہور کے ذمہ
دار اسلامی بھائی نے دارالاافتاء اہلسنت
حاضر ہو کر مفتیانِ کرام سے تحفظ اوراق
مقدسہ کے حوالے سے شرعی راہنمائی حاصل بھی حاصل کی۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ جنوبی
زون لاہور)
مسجد جمال مصطفی ٰمانگل روڈ ایبٹ آباد کابینہ میں اجتماع ذکرونعت کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت11مارچ2020ء بروز
بدھ مسجد جمال مصطفی ٰمانگل روڈ بانڈہ پیر
خان گاؤں جبہ ابدال ایبٹ آباد کابینہ میں اجتماع ذکرونعت ہوا ۔ اجتماع میں ومقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن
ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےمجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور
اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ جنوبی
زون لاہور)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غوثیہ مہریہ گوجرانوالہ میں اوراق
مقدسہ کا اجتماع

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت6مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غوثیہ مہریہ گوجرانوالہ شرقی کابینہ
نندی پور ڈویژن میں اوراق مقدسہ کا اجتماع
ہوا ۔ اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، طلبائے کرام اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پرنگران مجلس شاہ نواز احمد عطاری نے تمام ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی حوالے سے تربیت فرمائی اور رمضان مدنی
عطیات اور دیگر مدنی کاموں کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 5
مارچ 2020ء کو جوہرٹاؤن کابینہ میں چوک درس کا سلسلہ ہوا
جس میں رکن زون نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔ رکن زون نے
انہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”کفن کی واپسی“ سے روزے
کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو ماہ رجب میں روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ)
شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژن ہاوسنگ اسکیم کے اطراف میں لگے تحفظِ اوراق مقدسہ کے بکس کا جائزہ لیا گیا
