دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت21جولائی 2020ء بروزمنگل نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ شاہنواز عطاری نےفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ کیا جس میں لاہور ریجن ذمہ دار کے ساتھ ساتھ اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ شاہنواز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کے مدنی کاموں کو کرتے رہنے اور دیئے گئے اہداف کو دسمبر 2020تک پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ نیز ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو صاف ستھرا کردار اپنانے اور اپنے اندر قائدانہ صلاحیتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگرا سکِلز میں مہارت حاصل کرنے کے مدنی پھول عطا فرمائے جس پر تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

یاد رہے! اس وقت لاہور ریجن میں تحفظ اوراقِ مقدسہ باکسزکی تعداد 42 ہزار 6 سو ہے جس میں دسمبر 2020 تک 16 ہزار باکسز کا اضافہ کرنے کا ہدف ہے جس کے بعد تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز کی تعداد 58 ہزار 6 سو ہو جائے گی ۔(محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )