دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ اور ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی بھائی نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کی حفاظت سے متعلق بیان کرتے ہوئے راہ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیا۔شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اور تعاون کرنے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ: محمدطفیل ناصر عطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 28 فروری2020 بروز جمعہ جوہر ٹاؤن کابینہ کے جدول کے دوران نگران کابینہ جوہر ٹاؤن و نگران شاہ پور کابینہ ملتان روڈ سے نماز جمعہ کے بعد فیضان مدینہ میں ملاقات کا سلسلہ رہا۔ جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا ارو اپنی مجلس کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مجلس کے اہداف سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کا ذہن دیا۔نگران صاحبان نے تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور بھرپور معاونت کی نیت کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت یکم مارچ2020ء بروز اتوار ملتان ریجن ملتان زون میں ایک کارخانے میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان  درس کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے رجب کے روزوں کے فضائل بیان کرتے ہوئے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کاموں کے لئے وقت دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: بلال عطاری مدنی، رکن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام  28 فروری 2020 بروز جمعہ محمد ناصر عطاری رکن زون جنوبی زون لاہور میں مدنی کاموں کے حوالے سے جوہر ٹاؤن کابینہ لاہور میں شیڈول کے مطابق جانا ہوا۔جدول کے دوران اطراف کے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی، انفرادی کوشش اور چوک درس کی ترکیب بھی رہی جس میں امیر اہل سنت کے رسالے ’’کفن کی واپسی‘‘ سے رجب کے نفلی روزوں کے فضائل پیش کئے اور کچھ نہ کچھ رجب کے نفلی روزے رکھنے کا اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا۔ مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی چینل دیکھتے رہنے کا ذہن دیا۔

رپورٹ:محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے زیر اہتمام 27 فروری 2020 بروز جمعرات نگران مجلس شاہنواز عطاری نے فیضان مدینہ شاہ ابوالبرکات مسجد مغلپورہ میں لاہور شمالی و جنوبی زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کااجلاس فرمایا۔ نگران مجلس نے تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے نکات پیش کرتے ہوئے مجلس کے مدنی کاموں کو بڑھانے اورمقدس اوراق کے آدب و احترام اور انہیں محفوظ کرنے کے لیے دارالافتاء کے فتاوٰی کی روشنی میں محفوظ کرنے کا ذہن دیا جو ذمہ داراسلامی بھائیوں کے لئے بھی نئی معلومات تھیں

نگران مجلس نے مزید اس موقع پر ذمہ داران کو اپنےاپنےگھروں ،دوکانوں،، سکولز، کالجز ،یونیورسٹیز اور مساجد میں تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس لگانے کا ذہن دیاا ور اپنے اپنے حلقوں میں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی ذہن سازی فرمائی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ فاروق آباد کابینہ کی ڈویژن مانانوالا میں میں چوک درس کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی اسکول مانانوالا کے طلبہ و علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جنوبی لاہور زون کے رکن نے شرکا کو تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی اور طلبہ کو محنت سے پڑھنے، ایک اچھا شہری و محب وطن پاکستانی بننے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )


قراٰنِ پاک کے شہید اوراق کی حفاظت اور جدید ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت 26 فروری2020ء کو وزارت مذہبی امور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ  کے پاکستان سطح کے نگران محمد شاہنواز عطاری سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہاکہ مقدس اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے نجی فلاحی تنظیموں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرینگے، قرآن پاک کی تکریم اور حفاظت مسلمانوں کا اہم دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ قرآن پاک کی مختلف خدمات میں ایک عمل اسکی حفاظت بھی ہے، مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے جدید ترین ری سایکلنگ پلانٹ کی جگہ کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے، علما ئے کرام کی رائے کی روشنی میں عظمت قرآن پر جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

نگرانِ مجلس محمد شاہنواز عطاری نے کہا کہ عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی قرآن مجید کی حفاظت کے پیشِ نظر ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے فی سبیل اللہ خدمت سر انجام دینے والے کارکنان نے پاکستان کے 616شہروں میں ایک لاکھ 17 ہزار 808 مقدس اوراق کے باکسز اورآٹھ سو بڑے ڈرم مختلف مدارس، مساجد ،مارکیٹوں، بازاروں اور ٹاؤنز وغیرہ میں نصب کئے ہوئے ہیں جنہیں ہر ماہ خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جاتا ہے۔

نگرانِ مجلس محمد شاہنواز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ پاکستان بھر میں 240 اسٹو رزمختلف شہروں میں قائم ہوچکے ہیں جہاں عارضی طور پر مقدس اوراق لا کر رکھے جاتے ہیں۔ فی سبیل اللہ خدمت سر انجام دینے والے کارکنان کی بات کی جائے تو 25 ہزار کے قریب اسلامی بھائی ایسے ہیں جو باکسز خالی کرنے، شرعی طریقے کار کے مطابق محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

مجموعی کارکردگی کی بات کی جائے تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد بار دانے ( یعنی بوریاں) شرعی طریقے کار کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول کے بنائے ہوئے 102قراٰن محل میں محفوظ (ٹھنڈے ) یا دفن کئے جا چکے ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام 25فروری2020ء بروز منگل  مدنی مرکز فیضان مدینہ ننکانہ ڈویژن لاہورجنوبی زون میں رکن زون جنوبی لاہور نے اساتذہ سے ملاقات کی اور اوراق مقدسہ کےا سٹور کا معائنہ کیا ۔بعد نماز ظہر مدنی حلقے کی ترکیب بنی جس میں مدرسۃالمدینہ کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغ دعوت اسلامی نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیااور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرہ قسط نمبر 2 موضوع مقّدس تحریرات کے آداب کے بارے میں سوال جواب سے تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے خوبصورت مدنی پھول پیش کرتے ہوئے مقدس کاغذات کے تحفظ کے لئےاپنے اپنے گھروں، دفاتر ، دکانوں،ا سکولز و کالجز اورمساجد و مدارس میں بکس لگانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:محمدناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اورقِ مقدسہ کے تحت 23فروری2020ء بروز اتوار ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  جوہرٹاون کابینہ لاہور میں اہلِ علاقہ اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں رکن جنوبی زون لاہور نے نماز کے فضائل بیان کرتے ہوئے عاشقان رسول کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے اطراف سے مقدس اوراق جمع کر کے انہیں قراٰن محل محفوظ کرنے کے لئے روانہ بھی کردیا۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل شاہ پور کابینہ ملتان روڈ لاہور جنوبی زون کی جامع مسجد حافظ صاحب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقہ لگایا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو تحفظ اوراق مقدسہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے اپنے گرد و نواح پر نظر رکھنے اور جہاں جہاں سے اوراق مقدسہ ملیں انہیں جمع کرکےاوراق مقدسہ کے بکس میں محفوظ کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری ، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں زنجانی کابینہ کی ڈویژن فیروز والا میں محمدظہیر(ایڈووکیٹ) کے گھرمدنی حلقہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی بھائی نے عاشقِ اکبر سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے مجلس کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بھائیوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کرنے کی ترکیب بھی رہی ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری ، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےفیصل آبادکے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے باکسز کا جائزہ لیا اور باکسز خالی کرکے قراٰن محل منتقل کیا نیز جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ، ملت روڈ اور مدینہ ٹاؤن میں پینٹ اسٹورز اور بیکرز پر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہ ِ خدا میں خرچ کرنے اور تلاوتِ قراٰن کرنے کے فضائل بیان کئے اور مقدس اوراق محفوظ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔(رپورٹ:محمدطفیل ناصر عطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )