دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26جنوری2020ء بروز اتوار داتا صاحب کابینہ  نیو مزنگ چوک کے اطراف میں مجلس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے اوراق مقدسہ کے بکس خالی کرنے و نئے بکس لگانے کی ترکیب بنائی ۔ اسلامی بھائیوں نے اطراف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور چوک درس کی بھی ترکیب بنائی جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، قافلوں میں سفرکرنے اورمدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ قصبہ مڑل کے زیر اہتمام 20جنوری کو شجاع آباد ملتان میں چوک درس منعقد ہوا جس میں رکن زون عبدالحمیدعطاری نماز کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ : عبدالحمیدعطاری زون ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت23جنوری بروز جمعرات پیر محل ساہیوال زون  اور 22جنوری بروز بدھ اوکاڑہ پاکپتن زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں علاقے کے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراقِ مقدسہ کے ادب کے تعلق سے بزرگوں کے واقعات بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے مسجد کے 12مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ڈاکٹرمحمد عدنان عطاری،زون ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت 24جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور واہگہ ٹاؤن میں واہگہ ٹاؤن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں لاہور ریجن،رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ،  جنوبی زون لاہور اور مجلس کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئےہر ماہ کابینہ میں 313 باکسز لگانے کا ہدف دیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 22 جنوری2020ء  بروز بدھ شیرانوالہ گیٹ اقصیٰ مسجد کے اطراف میں مجلس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے اطراف کے اوراق مقدسہ کے بکس خالی کرنے کی ترکیب بنائی ۔ اس دوران ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے اطراف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور چوک درس بھی کیا جس میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں زون ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقہ  اقبال ٹاؤن میں رکنِ زون اسلامی بھائی نے اہل علاقہ اور اطراف کے دکاندار و دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں اور انہیں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ تعاون کی ترکیب بنائی اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں زون ذمہ دار اسلامی بھائی نےشمالی زون لاہور نے ڈیفنس کابینہ میں  مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے اور مجلس کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد میں مدنی حلقے، چوک درس اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات  کاسلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے فضائل پر سنتوں بھرا درس دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عبدالمجید عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ) 


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے  ایبٹ آباد کابینہ ہزارہ زون کی جامع مسجد رانجن قلندر آباد کے امام و خطیب مولانا سراج شاہ کاظمی صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے مجلس کے ساتھ تعاون کرنےکی عرض پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں  کامرہ اور حضرو میں مدنی کاموں کا سلسلہ رہا، اسلامی بھائیوں نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ بیکری والوں اور سبزی منڈی کے مالک سے ملاقات اور چوک درس کا اہتمام کیا نیز جامعۃالمدینہ کامرہ اور حضرو کا دورہ کیااور اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں اور اوراق مقدسہ جمع کئے۔(رپورٹ: شہریار عطاری ، رکن کابینہ )


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں  محبوب ٹاؤن اسٹور اوکاڑہ پاکپتن زون میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔ اجتماع میں ڈویژن ذمہ داران، شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے بزرگان ِدین کےاندازِ ادب کے واقعات سے متعلق بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مسجد کے 12مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز نئے باکسز کی تیاری بھی عمل میں آئی۔(رپورٹ:ڈاکڑ محمد عدنان عطاری، ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں ریلوے اسٹیشن کینٹ اوکاڑہ پاکپتن زون میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے بزرگان ِدین کےاندازِ ادب کے واقعات سے متعلق  بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مسجد کے 12مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب پر نئے باکسز کی ترکیب بھی بنی۔