دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 23اگست 2020ء بروز اتوار فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تحفظ اوراق
مقدسہ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور شمالی و جنوبی زون ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
نگران زون لاہور شمالی زون حاجی نعیم خان عطاری
و لاہور ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے لاک ڈاؤن کی صورتحال بہتر ہونے کے
بعد اسلامی بھائیوں کو نئے جذبوں اور نئی
تیاریوں کے ساتھ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر حاجی محمد نعیم خان عطاری نے شرکا کو پیر شریف سے سحری و تہجد اجتماع ، روزانہ کے 6 مدنی کام اور 12 مدنی کاموں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ
رسالہ مطالعہ کارکردگی ہاتھوں ہاتھ جمع کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ نیز ماہ ستمبر تک تحفظ اوراق مقدسہ کے بکسز میں 10 ہزار تک کے اضافے
کا ہدف دیا جس پر لاہور شمالی زون کے رکن نے اپنی انفرادی کوشش سے ہاتھوں ہاتھ
3000 باکسزدینے کی نیت کی ۔
جبکہ
ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے بھی تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے سے بھی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مندرجہ بالا مدنی
کاموں پر عمل کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت کی۔
واضح رہے ! لاہور شمالی زون میں باکسزمیں 10
ہزار تک کے اضافے کے بعد تحفظ اوراق مقدسہ کے بکسز کی تعداد 35000 ہو جائے گی۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ لاہور جنوبی زون )