
5
اکتوبر 2020ء بروز پیر نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری
نے جڑانوالا زون کا مدنی مشورہ کیا جس میں
ریجن ذمہ دار و زون ذمہ دار و اراکین کابینہ و محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔
نگران مجلس نے شرکا کو مقدس اوراق کے ادب و احترام پر مدنی پھول دیتے ہوئے کارکردگی
کا تقابلی جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے نیز گلشن دستگیر ٹاوْن میں شخصیات کے پاس مدنی حلقہ لگایا جس میں مقدس اوراق کے تحفظ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے شخصیات کو شعبہ کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
فیصل آباد ریجن کابینہ جڑانوالا بچیکی ڈ ویژن کا شعبہ
اوراق مقدسہ کے حوالے سے وزٹ

دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 4 اکتوبر 2020ء
بروز اتوار ریجن فیصل آباد کابینہ جڑانوالا بچیکی ڈ ویژن کا زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ مجلس نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے
ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے لگائے گئے بکس خالی کرنے، خزانہ باردانوں میں بھر کر
محفوظ کرنے اور مقدس اوراق کو قرآن محل تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے
شہر کے مختلف پینٹ اسٹورز اور بیکریوں پر شخصیات سے ملاقاتیں
کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا
جبکہ ذمہ دار نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے مشورہ بھی کیا۔
شہر موڑ کھنڈا
میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئےلگائے گئے
بکس خالی کرنے کا سلسلہ

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 3 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ موڑکھنڈا کا محمد طفیل ناصر عطاری زون ذمہ
دار نے دورہ کیا جہاں اہل علاقہ کے
ساتھ مل کر شہر موڑ کھنڈا میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے لگائے گئے بکس خالی کرنے ،خزانہ
باردانوں میں بھر کر محفوظ کرنے اور مقدس اوراق کو قرآن محل تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کرنے اور شعبے کو خود کفالت کے لئے شخصیات سے ملاقاتیں کرکے شعبہ کے ساتھ تعاون
کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
2اکتوبر 2020ء کو گجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ
گجرانوالہ زون کے ذمہ دار محمد حسان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
گجرانوالہ زون کےنگران محمد وسیم عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو نئے اہداف دیئے اور اپنے جدول کو مضبوط اور مزید احسن انداز میں چلانے
کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26ستمبر 2020ء بروز ہفتہ اسلام آباد ریجن واہ کینٹ
زون ٹیکسلا کابینہ خان پور ڈویژن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں خان پور ڈویژن
کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی سید نعمان مدنی عطاری المدنی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ واہ کینٹ زون
نے حاضرین کے درمیان علم دین حاصل کرنے اور راہ خدا
میں سفر کرنے کے فضائل کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر چار اسلامی بھائیوں نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت
کی۔
سید نعمان مدنی
عطاری المدنی نے عاشقان رسول کو علم دین حاصل کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئے جامعۃ المدینہ میں داخلے کا ذہن دیا جس پر تین اسلامی بھائیوں نے جامعۃ میں داخلے کی نیت کی اس موقع پر مبلغ نے اوراق مقدسہ کے بکس لگانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے 44 اوراق مقدسہ کے بکس
لگانے کی نیت کا اظہار کیا ۔

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت24ستمبر 2020ء بروز جمعرات
اسلام آباد ریجن سیاکوٹ زون گجرات میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں عطیات بکس زون ذمہ دار
محبوب عطاری نے شرکت کی ۔
محمد اسد عطاری ریجن زمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شعبے کو خود کفیل
کرنے کے لئےعطیات بکس بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول پیش دیئےجس پر عطیات بکس کے ذمہ دار نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:سید نعمان عطاری المدنی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ واہ اٹک زون)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت 24ستمبر 2020ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن سیاکوٹ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں محمد اسد
عطاری ریجن زمہ دار مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ نے ریجن زمہ دار مجلس اجارہ تصور مدنی عطاری مجلس تحفظ اوراق مقدسہ اسلام آباد ریجن کے اجیروں
کے مسائل اور اوراپڈیٹ اجارہ اصولوں پر بات کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ معاملات حل فرمائے۔ (رپورٹ:سید نعمان عطاری
المدنی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ واہ اٹک زون)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے پاکستان بھر میں باکسز لگائے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈیفنسU
منظور کالونی کراچی کی جامع
مسجد ڈائمنڈ ایجنسی میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسزلگایا گیا۔ (رپورٹ:محمد ندیم عطاری، رکن زون مدنی چینل عام
کریں بن قاسم زون)

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 21ستمبر 2020ء بروز پیر پشاور زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور
شہر کے ڈویژن نگران محمد اشتیاق عطاری نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی محمد رضا عطار ی ریجن ذمہ دارمجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے ڈویژن نگران محمد
اشتیاق عطاری سے پشاور شہر میں تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے
مدنی مشورہ کیا اور اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد وارث
عطاری)
ریجن ذمہ دار کی پشاور زون کی جامع مسجد زرعونی کے انچارج شاہ فیصل سے
ملاقات

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 21ستمبر 2020ء بروز پیر پشاور زون ریجن ذمہ دارمجلس تحفظ اوراق
مقدسہ محمد رضا عطار ی نے دورہ کیا جہا ں
ریجن ذمہ دار نے جامع مسجد زرعونی کے انچارج شاہ فیصل سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں ریجن ذمہ دار نے مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کا تعارف کیا اور مقدس اوراق کی حفاظت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے باکسز
لگانے کا ذہن دیا جس پر انچارج شاہ فیصل احمد نے مسجد کے گردونواح اور پشاور شہر
کے مختلف علاقوں میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے بکس لگانے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد
وارث عطاری)
قصور شہر میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ
اور فیضان مدینہ کاہنہ کا دورہ

قصور شہر میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں تحفظ اوراق مقدسہ کے اراکین
کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
محمد شاہنواز
عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بڑھانے اور نئے بکس لگانے کے متعلق اصلاحی مدنی پھولوں سے نوازا جس
پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
دوسری جانب
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں لاہور فیضان مدینہ
کاہنہ کا محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ نے دورہ کیا جہاں نگران
مجلس نے باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور
شعبہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمد
وارث عطاری)

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ نے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں نگران مجلس نے مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے
اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو خوب سراہا
اور اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
دوسری جانب مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ نے حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر تحفظ اوراق مقدسہ مجلس
نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے قصور شہر میں 500 نئے بکس
لگائے۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری)