رکن شوری حاجی
محمد امین عطاری کا رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور کا وزٹ اور دینی کام کے لئے حاضرین کی ذہن
سازی
دعوت اسلامی کے زیر اہتام 11جنوری2021ء
بروز پیر رکن شوری
حاجی محمد امین عطاری نے رچنا ٹاؤن شاہدرہ
لاہور کا وزٹ کیا جہاں جامع مسجد یارسول
اللہ میں بیان فرمایا اور حاضرین کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل کرتے ہوئے ملاقات سے نوازا۔
بعد ازاں رکن
شوری، حاجی محمد اجمل کے گھر تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مفید مدنی پھولوں سے نوازا اور
دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
رکن شوری نے
اس دوران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا بار بار ذکر فرمایا اور باب المدینہ
کراچی میں رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری مدنی و نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
حاجی محمد شاہ نواز عطاری کی جانب سے پیش کی جانے والی شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی
کارکردگی کو سراتے ہوئے انتہائی خوشی کا
اظہار فرمایا نیز رکن شوری نے اس مدنی کام
کی اہمیت کے پیش نظر اس کو بھر پور انداز میں کرتے رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)