دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 20اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے ایڈمنسٹریٹر آفیسر پنجاب قرآن بورڈ عمر دراز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد رضا عطاری لاہور ریجن کے ذمہ دار نے شخصیت کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا جس پر عمر دراز احمد نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مدنی چینل کے لئے تاثرات بھی دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے رکن زون محمد طفیل ناصر عطاری نے 16 اکتوبر 2020ء کو جڑانوالہ کابینہ موڑکھنڈا کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف مارکیٹس میں شخصیات اور تاجران سے شعبہ خود کفیل کرنے کےحوالے سے ملاقاتیں کیں۔ رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

مجلس تحفظ اورق مقدسہ کے زیر اہتمام ہیڈبلّوکی روڈ سہراب چوک محلہ ٹوری والا کے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا۔


مورجہ 17 اکتوبر 2020 کو لاہور میں تحفظ الااوراق فاونڈیشن کے زیر اہتمام نظر یہ پاکستان ٹرسٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پورے پاکستان سے مقدسہ اوراق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تمام تنظیموں  سمیت لاہور جنوبی زون کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری اور خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی نمائندگی کی گئی اور دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی کارکردگی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ دعوت اسلامی نے مختصر وقت میں اس مقدس کام کے حوالے سے بہت سے اہداف لیئے ہیں۔ واضح رہے!دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی کام پاکستان کے 628 شہروں میں ہے اور مزید سفر جاری ہے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی افراد اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد اسد عطاری نے اوراق مقدسہ کے مدنی کام کو بڑھانے اور مقدس اوراق کو نہایت ادب و احترام سے اس میں محفوظ کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار اسد عطاری نے اٹک زون ٹیکسلا کابینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے  اوراق مقدسہ کے بکسز کا وزٹ کیا اور بکس خالی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اسد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو بکس کی تعداد میں اضافہ کرنےاور بکسز وقت پر خالی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کہ تحت11 اکتوبر2020ء بروز اتوار محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون فیصل آباد و جڑانوالا زون نے کھرڑیانوالا شہر کا وزٹ کیا اور مقدس اوراق کے تحفظ کے لگے بکسز کا جائزہ لیا نیز کلاتھ مارکیٹ میں مدنی حلقہ لگایا ۔

ذمہ دار دعوت اسلامی نے مختلف مارکیٹس میں تاجران و شخصیات سے ملاقاتیں کرکے دعوت اسلامی اور مقدس اوراق کے شعبہ کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جبکہ شعبہ ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کے اہداف کے متعلق ذمہ داران سے کلام کیا ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 13 اکتوبر 2020ء بروز منگل محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون فیصل آباد و جڑانوالا زون نے ڈویژن تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ کا وزٹ کیا جہاں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے عمومی بکس اور بڑے بکسز کا جائزہ لیا اور خستہ حالت باکسز ہاتھوں ہاتھ درست کرنے کا اہتمام کیا نیز ذمہ دار سے مدنی مشورہ کیا اور کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور مشورے کے شرکا کو آیندہ کےاہداف دیئے۔ 

16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ غورغشتی حضرو شہر میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون حضرو کامرہ کابینہ غورغشتی ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا

مدنی مشورے میں رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ سید نعمان مدنی عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے اوراق مقدسہ کے شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کے کاموں کے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکا نے اپنے شعبےمیں مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: سید نعمان مدنی عطاری رکن زون واہ کینٹ زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت اٹک زون لارک اڈا کی جامع مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں میں خدمت سرانجام دینے الے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسدعطاری نے شرکا کو اورق مقدسہ کے نئے بکسز تیار کرنے اور مختلف مقامات پر بکسز کو نصب کرنے کے متعلق گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2020ء کو ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن زون  محمد شفیق عطاری نے مقدس اوراق کی حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور شہر میں نصب شدہ بکسز کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بکسز لگانے کے اہداف دیئے۔ اس موقع پر مرکزی مسجد میں بڑا بکس بھی نصب کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 6اکتوبر 2020ء بروز منگل گجرات اسٹور کا ریجن ذمہ دار اسد عطاری مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے نئے باکسز لگا نے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا جبکہ ریجن ذمہ دار نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زون ذمہ داران سے مشورہ بھی کیا۔


دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت04اکتوبر 2020 بروز اتوار: لاہور کے شمالی اور جنوبی زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذ مہ داران ،خادمین اوراق مقدسہ سمیت محمد عالم عطاری اور محمد ناصر عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری نے پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لتے ہوئے نئے اہداف طے کئے نیز شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کا ذہن دیا اور اور مدنی انعامات کے رسالے دیئے۔ اس موقع پر شرکا نے داتا صاحب کے ایصال ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد وارث عطاری )