دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 جنوری 2021ء بروز منگل محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شاہ رکن عالم کالونی توکل ٹاؤن میں موجود اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ جہاں نگران مجلس نے باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور شعبہ کے حوالے سے کلام کیا۔

نگران مجلس نے حاضرین کو مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے جبکہ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبدالحمید عطاری معاون ریجن ذمہ دار مجلس تحفط اوراق مقدسہ)