29 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری المدنی کراچی سے 3 دن کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے لاہور شمالی زون ڈیفنس کابینہ پہنچے جہاں اراکین مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران اوراق مقدسہ کا مشورہ کیا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد رضا عطار ی ،لاہور شمالی زون کے ذمہ دار محمد عالم عطاری، لاہور جنوبی زون کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری، گجرانوالہ زون کے ذمہ دار محمد آفتاب عطاری ، حافظ آباد زون کے ذمہ دار محمد عمران عطاری اور ہزارہ زون کے ذمہ دار محمد واثق عطاری سمیت دیگر خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور مسجد کے آداب کا خیال رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے مغرب میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )