24جنوری2021ء  بروز اتوارنگران زون لاہور شمالی حاجی محمد نعیم خان عطاری ،نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری، نگران کابینہ شاہدرہ مریدمحمد اقبال عطاری ،اراکین زون و ریجن شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور دیگر مجالس کے اسلامی بھائیوں نے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی میں تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے کارخانے کا وزٹ کیا ۔

جہاں انشاء اللہ عزوجل جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز تیار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد نعیم خان عطاری اور نگران مجلس شاہنواز عطاری نے کارخانے کے وزٹ کے دوران کارخانے میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کار خانے میں خدمت سر انجام دینے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عاشقان رسول کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ اس موقع پر نگران زون و نگران مجلس نے اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ 300بوکسر اور 50نیا تیار کیا جانے والا ڈرم تیار کرنے کے آرڈر بھی دیئے۔ ( رپورٹ :محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکابینہ لاہور)