دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ تحفظ اوراق مقدسہ کے زير اہتمام  12 جنوری 2021ء بروز منگل شاہدرہ مریدکے کابینہ، ڈویژن شاہدرہ میں ضلع کچہری شاہدرہ لاہور میں جدول کا سلسلہ ہوا جس میں ضلع کچہری کے وکلاء اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکا اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں محفوظ کرنے کا ذہن دیا۔مزید مبلغ دعوت اسلامی نے وکلااسلامی بھائیوں کو ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ کچہری میں زیادہ سے ذیادہ تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز لگوائے جانے چاہیئں تاکہ مقدس اوراق کی بے ادبی نہ ہو۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ اقبال صاحب نے اس کی نیت کی اور اپنے ہاتھوں سے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکس بھی لگائے۔(رپورٹر: محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)