دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 8 فروری 2021ء کو ڈویژن موڈ ایمن آبادگوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں عملی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 15 اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:آفتاب عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 8 فروری 2021ء کو پینسرہ سٹی جھنگ روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے مقدس اوراق کا ادب و احترام کرنے اور حفاظت کرنے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب دلانے اور ان کی دعاؤں سے حصہ پانے کی غرض سے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈویژن نوکھر کے عاشقان رسول مدنی قافلے کے مسافر بنےجس میں اراکین ریجن، ڈویژن ذمہ داران اور علاقے کے اسلامی بھائی شریک تھے۔

دوران قافلہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد آفتاب عطاری نے نیکی کی دعوت کے مدنی پھول دیتےہوئے نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد آفتاب عطاری، گوجرانوالہ زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


06 فروری 2021 بروز ہفتہ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے صدر ڈویژن علاقہ میاں میر کالونی بلال مسجد میں  5،6،7فروری 2021ء کو راہ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلے کے عاشقان رسول کو نیکی دعوت دیتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش  کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی  نے حاضرین کو اوراق مقدسہ کے تحفظ  کرنے کا ذہن دیا نیز اس عظیم  کام   کے لیے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا  ۔ مبلغ دعوت  اسلامی  نے حاضرین کو شعبہ اوراق مقدسہ کے اسلامی بھائیوں کا ساتھ دینے کا ذہن دیا جس پرعاشقان رسول نے اپنی  اچھی اچھی نیتوں کا اظہار  کیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )


29 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری المدنی نے میاں میر کابینہ صدر ڈویژن پنجاب میں قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر آفیسر عمر دراز صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات رکن شوریٰ نے مقدس اوراق کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور اس نیک کام کو بڑھانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے عمرداز احمد کی مرحومہ ساس کے لئے ایصال ثواب بھی کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

واضح رہے!عمرداز احمد نے رکن شوریٰ کو پنجاب قرآن بورڈ کی بلڈنگ میں قائم لائبریری کا وزٹ کروایا۔ رکن شوریٰ نے مکتبہ المدینہ کا مطبوعہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور ہفتہ وار رسالہ انہیں تحفہ میں پیش کیا۔

اس موقع پر نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ اور مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری سمیت لاہور شمالی زون ذمہ دار محمد عالم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد وارث عطاری )


29 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری المدنی کراچی سے 3 دن کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے لاہور شمالی زون ڈیفنس کابینہ پہنچے جہاں اراکین مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران اوراق مقدسہ کا مشورہ کیا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد رضا عطار ی ،لاہور شمالی زون کے ذمہ دار محمد عالم عطاری، لاہور جنوبی زون کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری، گجرانوالہ زون کے ذمہ دار محمد آفتاب عطاری ، حافظ آباد زون کے ذمہ دار محمد عمران عطاری اور ہزارہ زون کے ذمہ دار محمد واثق عطاری سمیت دیگر خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور مسجد کے آداب کا خیال رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے مغرب میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )


01 فروری 2021 ء بروز  منگل دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری المدنی کراچی سے سفر کرتے ہوئے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور پہنچے جہاں تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا ۔

وزٹ کے دوران اراکین مجلس نے حاجی محمد شاہد عطاری المدنی سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے لاہور ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری ،لاہور شمالی زون کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے بارہ مدنی کاموں پر عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔

رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری المدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور دور جدید کے مطابق مختلف نئے تیار کئے جانے والے باکسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خوب ذوق شوق کے ساتھ اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو کرتے رہنے کے حوالے سے مختلف اور اہم مدنی پھول دئیے جس پر حاضرین نے بھی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (محمد ناصر عطاری رکن کابینہ ) 


24جنوری2021ء  بروز اتوارنگران زون لاہور شمالی حاجی محمد نعیم خان عطاری ،نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری، نگران کابینہ شاہدرہ مریدمحمد اقبال عطاری ،اراکین زون و ریجن شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور دیگر مجالس کے اسلامی بھائیوں نے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی میں تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے کارخانے کا وزٹ کیا ۔

جہاں انشاء اللہ عزوجل جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز تیار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد نعیم خان عطاری اور نگران مجلس شاہنواز عطاری نے کارخانے کے وزٹ کے دوران کارخانے میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے نئے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کار خانے میں خدمت سر انجام دینے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عاشقان رسول کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ اس موقع پر نگران زون و نگران مجلس نے اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ 300بوکسر اور 50نیا تیار کیا جانے والا ڈرم تیار کرنے کے آرڈر بھی دیئے۔ ( رپورٹ :محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکابینہ لاہور)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 22 جنوری2021 ء بروز جمعۃ المبارک محمد شہباز عطاری لاہور ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے لاہور فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی شاہدرہ میں قائم اوراق مقدسہ کے ا سٹور کا وزٹ کیا ۔

جہاں مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژن نگران رحمان سٹی اور رکن مجلس تعمیرات سمیت دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے مدنی قافلے و شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اسٹور کے وزٹ کے دوران اسٹور میں تیار کئے جانے والے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز اور ڈرم سمیت ا سٹور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عاشقان رسول کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیتیں کروائیں ۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید لاہور) 


 دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت19جنوری 2021 بروز منگل رکن کابینہ محمد ناصر عطاری نے مبلغ دعوت اسلامی و رکن مجلس تعمیرات شاہدرہ مرید کا بینہ کے محمد سلمان عطاری کو اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کروایا اور کارخانے میں تیار کیے جانے والے باکسز اور اسٹور میں ہونے والے مختلف کاموں اور مشینری و دیگر سازو سامان کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے تحفط اوراق مقدسہ کے دینی کام کی ترغیب دلاتے ہوئے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کچھ وقت اوراق مقدسہ کے کارخانے میں گزارا اور عملی طور پر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کی ۔( رپورٹ: رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید کابینہ لاہور)


دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت 17جنوری 2021ء  بروز ہفتہ بھاگٹانوالہ سٹی فیضان مدینہ 23 اڈا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ اوراق مقدسہ کے زون ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شرکا کی مقدس اوراق کے کام کو بڑھانے اور اسے بے ادبی سے بچانے کےلیے خوب محنت و لگن کے ساتھ کوشش کرنے ،ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور 12 دینی کام کرنے سمیت مقدس کاغذات کے ادب کے متعلق تربیت کی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 13 جنوری 2021ء بروز  بدھ لاہور فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی جامعہ و مدرسہ فیضان امام غزالی سے مقدس اوراق محفوظ کرنے کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد شہباز عطاری لاہور ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے محمد عدیل عطاری مدنی نائب ناظم فیضان جامعہ امام غزالی سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقدس اوراق سے بھرے باکسز خالی کئے اور انہیں قرآن محل میں محفوظ کیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)