
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ جڑانوالہ زون ذمہ دار نے ستیانہ اطراف کابینہ کا مدنی مشورہ لیا
جس میں ڈویژن ذمہ دار اور محافظین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کے تحفظ کی فضیلت پر بیان کیااور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف
دئیے۔ مدنی مشورے کے بعد زون ذمہ دار نے نگران کابینہ سے ملاقات کی اور شعبہ کے
متعلق تفصیلی کلام کیا۔ بعد ازاں زون ذمہ دار نے علاقے میں شخصیات سے ملاقاتیں کی اور
نئے ذمہ دار کا تقرر بھی کیا۔ (رپورٹر:محمد طفیل ناصر
عطاری، رکن زون جڑانوالہ)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 18 فروری 2021ء بروز جمعرات نوشہرہ
ورکاں میں وزٹ کا سلسلہ ہوا جس میں محمد آفتاب عطاری گوجرانوالہ زون نگران، محمد یعقوب عطاری نگران کابینہ اور ناظم مدرستہ المدینہ محمد مدثر عطاری شریک ہوئے۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے موجود اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیا اور اس
کی برکتوں سے آگاہ کیا۔( محمد قاسم عطاری
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)
لاہور ریجن، حافظ آباد زون کی کابینہ ونیکے تارڑ کی ڈویژن
کولو تارڑ میں تحفظ اوراقِ مقدسہ بکس کی تنصیب

دعوت اسلامی
کے شعبے تحفظ اوراق مقدسہ کے زیراہتمام لاہور ریجن، حافظ آباد زون کی کابینہ ونیکے تارڑ کی ڈویثزن
کولو تارڑ میں محافظ اوراق مقدسہ کے ساتھ
مل کر مختلف مقامات پر اوراق مقدسہ کے
باکسز لگانے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر زون
ذمہ دار محمد عمران عطاری نے
چوک درس دیتے
ہوئے لوگوں کی نیکی کی دعوت دی نیز دعوتِ
اسلامی کے شعبے تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور ان کو مقدس اوراق کے تحفظ
کا ذہن دیا۔ لوگوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بہت پسند کیا اور خوشی کا اظہار کیا اور اس کام کےلیے
اپنا وقت دینے کی نیت کی۔(رپورٹر: محمد عمران عطاری )

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام
14 جنوری 2021ء بروز اتوار جھنگ سٹی
تھانہ میں مقدس اوراق کے تحفظ کے بکس لگانے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران مجلس شاہ نواز عطاری، رکن کابینہ اوراق مقدسہ محمد عمران عطاری اور ریجن نگران محمد عدنان عطاری سمیت مختلف ذمہ داران موجود تھے ۔
نگران مجلس شاہ نواز عطاری نے مقدس
اوراق کے تحفظ کے بکس کا
افتتاح کرتے ہوئے پولیس اسلامی بھائیو ںکو نیکی کی دعوت دی اور شعبہ اوراق مقدسہ کے دینی کام کے متعلق کلام کرتے ہوئے شرکا کو اوراق
مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن کابینہ )

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت17 فروری 2021 ء بروز بدھ بس اسٹاپ شیخوپورہ موڈ گوجرانوالہ مالیات آفس میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ مالیات
آفس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی محمد آفتاب عطاری
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ زون نے مالیات آفس کے ذمہ داران سے ان اور آؤٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آڈٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو خود کفالت کے حوالے گفتگوکرتے ہوئے حاضرین کو مریض کی عیادت کے
متعلق مدنی پھول دیئے۔
.jpeg)
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت16 فروری
2021 ء بروز منگل گوجرانوالہ غربی کابینہ
گوجرانوالہ عالم چوک میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ارکین کابینہ سمیت ڈویژن
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں
مبلغ دعوت اسلامی محمد یعقوب عطاری نگران کابینہ نے شعبہ
اوراق مقدسہ کے دینی کام کے متعلق کلام کرتے ہوئے شرکا
کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیا۔ اس موقعہ پر رکن زون محمد آفتاب عطاری نے
نگران کابینہ کو تحفظ اوراق مقدسہ کے گودام کا وزٹ بھی کروایا۔(رپورٹ:محمد
قاسم عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)
جھنگ سٹی فیضان مدینہ مدن شاہ دربار میں شعبہ تحفظ اوراق
مقدسہ کے ذمہ داران کا مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت جھنگ سٹی فیضان مدینہ مدن شاہ دربار میں13 فروری 2021ء
بروز جمعۃ المبارک مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن، زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی محمد شاہ نواز احمد
عطاری نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری
ریجن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے مقدس اوراق کے ادب و احترام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو مقدس اوراق کے ادب و احترام سمیت اس عظیم کام کو مزید بڑھانے کے متعلق مدنی
پھول دیئے ۔
لاہور شمالی زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ کا میاں میر کابینہ صدر ڈویژن میں
وزٹ

دعوتِ اسلامی کے شعبے تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شمالی لاہور شمالی زون میاں میر
کابینہ صدر ڈویژن میں لاہور شمالی
زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ محمد عالم عطاری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے دفتر کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ڈویژن نگران محمد
اسلم رضا عطاری اور رکن کابینہ مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ محمد وارث عطاری سے ملاقات کی اور اس ڈویژن میں مقدس اوراق کے تحفظ کے
مدنی کام کو بڑھانے اور نئے بکس لگانے کے حوالے سے گفتگو کی ۔

14فروری 2021ء کو حافظ آباد کابینہ ڈویژن
شرقی کی مارکیٹ میں لگے مقدس اوراق کے باکسز خالی کرنے کا سلسلہ ہوا۔
شعبے کے زون ذمہ دار محمد عمران عطاری محافظ
اوراق مقدسہ کے ذمہ دار اور مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ باکسز خالی کیا اور
اسلامی بھائیوں کو مقدس اوراق کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔ زون ذمہ دار محمد عمران
عطاری تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیااور نئے باکسز تیار کروائے۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار محمد
عمران عطاری)

دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت 12
فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون
اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جا
ئزہ لیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں گوجرہ کے اطراف میں مقدس اوراق کے
دینی کام کو بڑھانے اور اسے مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، ریجن ذمہ دار تحفظ
اوراق مقدسہ)
.jpg)
9فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق
مقدسہ کے رکن محمد رضا عطاری نے گجرانوالہ کے زون ذمہ دار محمد آفتاب عطاری کے
ہمراہ ناروال کابینہ میں دعوت اسلامی کے مختلف اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
نگران کابینہ محمد شرافت عطاری سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ناروال میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
بعد ازاں رکن مجلس نے ناروال کابینہ قلعہ احمد
آباد میں موجود قرآن محل کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے مزدوراسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری، شعبہ
اوراق مقدسہ)

شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11
فروری 2021ء بروز جمعرات علی پور چٹھہ نزد
مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ، ڈویژن
نگران اور علاقہ نگران سمیت ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے میں محمد آفتاب عطاری گوجرانوالہ زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کے
درمیان اوراق مقدسہ کے تحفظ کے موضوع پر بیان کیا جس پر نگران کابینہ نے اس نیک کام میں 1 لاکھ 10ہزار روپے دینے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ حاضرین نے اپنے آپ کو اسی عظیم اور
دینی کام میں شمولیت کے حوالے سے پیش کیا۔ اس موقع پر ڈویژن نگران نے دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کو 3 بڑے ڈرم اور 1 اسٹور اوراق مقدسہ کی
حفاظت کے لئے پیش
کیا ۔