دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت 15 جنوری 2021ء کو سرگودھا سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ کے زون اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ اوراق مقدسہ کے زون ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نےسابقہ کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو سرگودھا زون میں اوراق مقدسہ کے دینی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


لاہور شمالی زون کے نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے10 جنوری 2021 بروز اتوار فیضان مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ مریدکے کابینہ میں موجود مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا  جہاں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حاجی محمد نعیم عطاری نے ذمہ داران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کی اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نواز ا اس موقع پر رکن لاہور ریجن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد رضا عطار ی نے لاہور شمالی زون کے نگران کو مجلس کی طرف سے تیار کئے گئے نئے باکسز جو کہ دفاتر وغیرہ میں لگائے جائیں گے اس بارے میں بریفنگ دی جس پر نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے خوشی کا اظہار کیا اور حاضرین کو مزید دن رات خدمات دین کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری )


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 جنوری 2021ء بروز منگل نگران زون ٹوبہ، محمد شہزاد عطاری اور ریجن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے ضلع دارالسلام  ٹوبہ سرفراز ٹاون فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے مدنی مشورے کا اہتمام کیا ۔

مدنی مشورے میں ریجن، زون اور کابینہ کے ذمہ داران سمیت محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے 2020 اور 2021 کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے درپیش مسائل کے حل سمیت نئے اور دینی کاموں کے اہداف پر کلام کیا جبکہ دینی کاموں کے اہداف پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن محل اور باکسز اسٹور کےجائزے پر بھی کلام کیا اور شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔ اس موقع پر حاضرین کو دین کے کام کو بڑھانے اور زیادہ سے ذیادہ عوام اور ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 جنوری 2021ء بروز منگل محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شاہ رکن عالم کالونی توکل ٹاؤن میں موجود اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ جہاں نگران مجلس نے باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور شعبہ کے حوالے سے کلام کیا۔

نگران مجلس نے حاضرین کو مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے جبکہ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبدالحمید عطاری معاون ریجن ذمہ دار مجلس تحفط اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ تحفظ اوراق مقدسہ کے زير اہتمام  12 جنوری 2021ء بروز منگل شاہدرہ مریدکے کابینہ، ڈویژن شاہدرہ میں ضلع کچہری شاہدرہ لاہور میں جدول کا سلسلہ ہوا جس میں ضلع کچہری کے وکلاء اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکا اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں محفوظ کرنے کا ذہن دیا۔مزید مبلغ دعوت اسلامی نے وکلااسلامی بھائیوں کو ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ کچہری میں زیادہ سے ذیادہ تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز لگوائے جانے چاہیئں تاکہ مقدس اوراق کی بے ادبی نہ ہو۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ اقبال صاحب نے اس کی نیت کی اور اپنے ہاتھوں سے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکس بھی لگائے۔(رپورٹر: محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 09 جنوری 2021 بروز ہفتہ محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور  ریجن نے لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ شاہدرہ مرید فیضان مدینہ رحمان سٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اور اہل علاقہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے کوشش کرنے کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس حوالے سےعملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتام 11جنوری2021ء بروز پیر رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور کا وزٹ کیا جہاں جامع مسجد یارسول اللہ میں بیان فرمایا اور حاضرین کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل کرتے ہوئے ملاقات سے نوازا۔

بعد ازاں رکن شوری، حاجی محمد اجمل کے گھر تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مفید مدنی پھولوں سے نوازا اور دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

رکن شوری نے اس دوران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا بار بار ذکر فرمایا اور باب المدینہ کراچی میں رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری مدنی و نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ حاجی محمد شاہ نواز عطاری کی جانب سے پیش کی جانے والی شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی کارکردگی کو سراتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار فرمایا نیز رکن شوری نے اس مدنی کام کی اہمیت کے پیش نظر اس کو بھر پور انداز میں کرتے رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)


دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 9 جنوری 2021 ء بروز  ہفتہ شاہ رکن عالم کالونی ریسکیو آفس جنرل بس اسٹینڈ ملتان کا عبدالحمید عطاری معاون ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے نئے باکسز لگا نے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 7 جنوری 2021ء بروز جمعرات جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے ذمہ داران دعوت اسلامی رکن زون مجلس فیضان مدینہ واجد عطاری مدنی اور رکن زون تحفظ اوراق مقدسہ عبد الحفیظ عطاری سمیت ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری نے شرکا کے درمیان فیضان مدینہ کی آباد کاری اور تحفظ اوراق مقدسہ ذمہ داران کی تقرری پر کلام کرتے ہوئے تحفظ اوراق مقدسہ کے فضائل سمیت دیگر مسائل کلام کیا ۔

رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے کہا کے مقدس اوراق کا تحفظ کرنے سے حضرت بشر حافی بلند مرتبہ پر پہنچے بعض لوگوں کی یہ عادَت ہوتی ہے کہ چلتے چلتے راہ میں پڑی ہوئی ہر چیز کو لاتیں مارتے رہتے ہیں اِسی ضمْن میں لکھائی والے خالی ڈِبّوں ، اَخبارات اور کاغذات وغیرہ کوبھی مَعاذ اللہ عَزَّوَجَل َّلاتیں مارتے ہیں ۔

کاش!اِس طرح لاتیں مارنے ، اِدھر اُدھر پھینکنے ، اَخبارات یا تحریرات والے کاغذات سے مَیز یا برتن وغیرہ صاف کرنے ، ہاتھ پُونچھنے ، اِن پر پاؤں رکھنے نیز اَخبارات وغیرہ بچھا کر اِس کے اُوپر بیٹھنے کے بجائے تَحریرات والے کاغذات اور گتّے وغیرہ اُٹھا کر اَدَب کی جگہ رکھے جائیں یا ٹھنڈے کردیئے جائیں اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو مقدس اوراق ٹھنڈے کرنے کا عملی طریقہ سمجھایا ۔

واضح رہے ! اس وقت شہر جیکب آباد میں تقریباً 150 تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز لگے ہیں ۔


دعوت  اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ والٹن ڈویژن علاقہ گلبہار کالونی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن نے پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو 2021ء کے اہداف دیئے اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بڑھانے کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد وارث عطاری ) 


فیصل آباد مدینہ ٹاون میں رکن شوری و ریجن نگران حاجی رفیع الشان عطاری نے4 جنوری 2021ء بروز پیر مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران سمیت اراکین زون کا مشورہ کیا ۔

مشورے میں رکن شوری نے2020 میں ہو نے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ تحفظ مقدس اوراق کے کام کو سراہا اور مزید کوششیں بڑھانے کے متعلق ذہن دیتے ہوئے 2021کے اہداف دیئے اس موقع پر رکن شوری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے کہا کہ دینی کاموں کو اپنے اوپر لازم کرلیں اور اپنے شعبے سے منسلک اسلامی بھائی کو دینی کاموں میں ذمہ داریاں دینے اور انہیں دینی ماحول میں لانے کی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔

دوسری جانب نگران مجلس اوراق مقدسہ اور نگران مجلس جدول وجائزہ نے فیصل آباد فیضان مدینہ میں قائم جدول جائزہ آفس میں 4 جنوری 2021ء بروز پیرمقدس اوراق کے ادب پر کلام کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کے مسائل حل کئے ۔(ڈاکڑ عدنان عطاری ریجن فیصل آباد ذمہ دار اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام فیصل آباد چیچہ وطنی ساہیوال میں مبلغ دعوت اسلامی محمد شاہ نواز احمد عطاری نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے رکن زون اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں نگران مجلس نے2020کی کارگردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2021 کے اہداف طے کئے جبکہ جدول رپورٹ اور بہتر کارگردگی والوں کو تحائف دئیے۔( رپورٹ : ڈاکٹرمحمد عدنان عطاری ریجن ذمہ دار فیصل آباد تحفظ اوراق مقدسہ)