دعوت اسلامی کے شعبے تحفظ اوراق مقدسہ کے زیراہتمام لاہور ریجن،  حافظ آباد زون کی کابینہ ونیکے تارڑ کی ڈویثزن کولو تارڑ میں محافظ اوراق مقدسہ کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر اوراق مقدسہ کے باکسز لگانے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے

چوک درس دیتے ہوئے لوگوں کی نیکی کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے شعبے تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور ان کو مقدس اوراق کے تحفظ کا ذہن دیا۔ لوگوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بہت پسند کیا اور خوشی کا اظہار کیا اور اس کام کےلیے اپنا وقت دینے کی نیت کی۔(رپورٹر: محمد عمران عطاری )