22 شوال المکرم, 1446 ہجری
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ زون ذمہ دار محمد عالم عطاری کا قصور اور فیروز پور کابینہ کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات
Thu, 25 Feb , 2021
4 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 21 فروری 2021 ء بروز اتوا ر مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ لاہور شمالی زون کے ذمہ دار محمد عالم عطاری نے قصور کابینہ اور
فیروز پور کابینہ کے اراکین کابینہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا
جس میں اسلامی بھائیوں کو نماز اور فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور اور اس مجلس کے ساتھ خوب تعاون کا ذہن دیا۔ اس
موقع پر دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات
جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور اہداف طے کئے۔ (رپورٹ : محمد وارث عطاری)