ضلع دارالسلام ٹوبہ سرفراز ٹاون فیضان مدینہ میں محافظین اوراق مقدسہ کا مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12
جنوری 2021ء بروز منگل نگران زون ٹوبہ، محمد شہزاد عطاری اور ریجن ذمہ دار شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے ضلع دارالسلام ٹوبہ سرفراز ٹاون فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ
داران سے ملاقات کرتے ہوئے مدنی مشورے کا
اہتمام کیا ۔
مدنی مشورے میں ریجن، زون اور کابینہ کے ذمہ داران سمیت محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے 2020 اور 2021 کے دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے درپیش مسائل کے حل سمیت نئے اور دینی کاموں کے اہداف پر کلام کیا جبکہ دینی کاموں کے اہداف پر شرکا سے گفتگو کرتے
ہوئے قرآن محل اور باکسز اسٹور کےجائزے پر بھی کلام کیا اور شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران
کو اہداف دیئے۔ اس موقع پر حاضرین کو دین کے کام کو بڑھانے اور زیادہ سے ذیادہ عوام اور
ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔