18 رجب المرجب, 1446 ہجری
شاہ رکن عالم
کالونی ریسکیو آفس جنرل بس اسٹینڈ ملتان
میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے نئے باکسز لگا نے کا اہتمام
Mon, 11 Jan , 2021
4 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے
تحت 9 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ شاہ رکن
عالم کالونی ریسکیو آفس جنرل بس اسٹینڈ
ملتان کا عبدالحمید عطاری معاون ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا
جہاں اہل علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے نئے باکسز لگا نے
کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف
شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا ۔