30دسمبر2020ء  بروز بدھ مبلغِ دعوت اسلامی محمد رضا عطاری لاہور ریجن ذمہ دار نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو سافٹ ویئر انٹری کے ذریعے کارکردگی اور تحفظ اوراق مقدسہ کے بکسز کے انٹر کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی مشورے کے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے کوشش کرنے کے فضائل بیان کئےاور حاضرین کو تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سےعملی طور پر حصہ لینے کا ذہن د یتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور تنظیمی مسائل پیش آنے کی صورت میں ان کے حل کے طریقہ کار کو مجلس کے مدنی پھولوں کی روشنی میں حل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)