18 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ والٹن ڈویژن
علاقہ گلبہار کالونی میں مدنی مشورے
کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد رضا عطاری رکن مجلس
لاہور ریجن نے پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو 2021ء کے اہداف دیئے اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن
دیا جس پر حاضرین نے تحفظ اوراق مقدسہ کے
کام کو بڑھانے کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد
وارث عطاری )