فیصل آباد مدینہ
ٹاون اور فیصل آباد فیضان مدینہ میں قائم جدول
جائزہ آفس میں مشورہ
فیصل آباد مدینہ
ٹاون میں رکن شوری و ریجن نگران حاجی رفیع الشان عطاری نے4 جنوری 2021ء بروز پیر مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران سمیت اراکین زون کا مشورہ کیا ۔
مشورے میں رکن
شوری نے2020 میں ہو نے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ تحفظ مقدس اوراق کے
کام کو سراہا اور مزید کوششیں بڑھانے کے متعلق ذہن دیتے ہوئے 2021کے اہداف دیئے اس موقع پر رکن شوری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے کہا کہ دینی
کاموں کو اپنے اوپر لازم کرلیں اور اپنے شعبے
سے منسلک اسلامی بھائی کو دینی کاموں میں
ذمہ داریاں دینے اور انہیں دینی ماحول میں لانے کی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔
دوسری جانب نگران مجلس اوراق مقدسہ اور نگران مجلس جدول وجائزہ نے فیصل آباد فیضان
مدینہ میں قائم جدول جائزہ آفس میں 4 جنوری 2021ء بروز پیرمقدس اوراق کے ادب پر کلام کرتے ہوئے شعبہ
اوراق مقدسہ کے مسائل حل کئے ۔(ڈاکڑ عدنان
عطاری ریجن فیصل آباد ذمہ دار اوراق مقدسہ)