دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 29 دسمبر2020ء بروز منگل محمد رضا عطاری لاہور ریجن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے ڈویژن فیروزوالہ والا حلقہ فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی کا دورہ کیا جہاں تحفظ اوراق مقدسہ کےا سٹور کا وزٹ کیا اور فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی کے دامن میں چوک درس دیا ۔

اس موقع پر شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے لاہور ریجن ذمہ دار نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید کابینہ کے ذمہ داران اور اہل علاقہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے کوشش کرنے کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس حوالے سےعملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)