دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 7 جنوری 2021ء بروز جمعرات جیکب آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
مدنی
مشورے ذمہ داران دعوت اسلامی رکن زون مجلس
فیضان مدینہ واجد عطاری مدنی اور رکن زون
تحفظ اوراق مقدسہ عبد الحفیظ عطاری سمیت ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری نے شرکا
کے درمیان فیضان مدینہ کی آباد کاری اور تحفظ اوراق مقدسہ ذمہ داران کی تقرری پر کلام
کرتے ہوئے تحفظ اوراق مقدسہ کے فضائل سمیت دیگر مسائل کلام کیا ۔
رکن زون مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ نے کہا کے مقدس اوراق کا
تحفظ کرنے سے حضرت بشر حافی بلند مرتبہ پر پہنچے بعض لوگوں کی یہ عادَت ہوتی ہے کہ
چلتے چلتے راہ میں پڑی ہوئی ہر چیز کو لاتیں مارتے رہتے ہیں اِسی ضمْن میں لکھائی
والے خالی ڈِبّوں ، اَخبارات اور کاغذات وغیرہ کوبھی مَعاذ
اللہ عَزَّوَجَل َّلاتیں مارتے ہیں ۔
کاش!اِس طرح لاتیں مارنے ، اِدھر اُدھر پھینکنے
، اَخبارات یا تحریرات والے کاغذات سے مَیز یا برتن وغیرہ صاف کرنے ، ہاتھ
پُونچھنے ، اِن پر پاؤں رکھنے نیز اَخبارات وغیرہ بچھا کر اِس کے اُوپر بیٹھنے کے
بجائے تَحریرات والے کاغذات اور گتّے وغیرہ اُٹھا کر اَدَب کی جگہ رکھے جائیں یا
ٹھنڈے کردیئے جائیں اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو مقدس
اوراق ٹھنڈے کرنے کا عملی طریقہ سمجھایا ۔
واضح رہے ! اس وقت شہر جیکب آباد میں تقریباً 150 تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز لگے ہیں ۔