دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب لگے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ ‏،ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اوراق مقدس کی حفاظت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت  پچھلے دنوں BRB نہر برکی لاہور ڈویژن برکی کابینہ میاں میر لاہور شمالی زون میں ذمہ داران کا دورہ ہوا جہاں ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ ‏،ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران نے تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے نئے بکس لگائے ۔

ذمہ داران نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 86 موڈ ڈویژن فورٹ عباس،  ہارون آباد ، اطراف کابینہ میں مدنی بستے کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور زون محمد نعیم رضا عطاری نے بیان کیا اور مدنی بستے پر روزانہ حاضری دینے اور اپنی نیک کمائی سے کچھ نہ کچھ روزانہ کی بنیاد پر ڈالنے کی نیت کروائی جس پر ہاتھوں ہاتھ بھی لوگوں نے تعاون کیا۔(رپورٹر: محمد نعیم رضا عطاری تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور زون)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 23اگست 2020ء بروز اتوار فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور شمالی و جنوبی زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران زون لاہور شمالی زون حاجی نعیم خان عطاری و لاہور ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے لاک ڈاؤن کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اسلامی بھائیوں کو نئے جذبوں اور نئی تیاریوں کے ساتھ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر حاجی محمد نعیم خان عطاری نے شرکا کو پیر شریف سے سحری و تہجد اجتماع ، روزانہ کے 6 مدنی کام اور 12 مدنی کاموں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ رسالہ مطالعہ کارکردگی ہاتھوں ہاتھ جمع کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ نیز ماہ ستمبر تک تحفظ اوراق مقدسہ کے ‏بکسز میں 10 ہزار تک کے اضافے کا ہدف دیا جس پر لاہور شمالی زون کے رکن نے اپنی انفرادی کوشش سے ہاتھوں ہاتھ 3000 باکسزدینے کی نیت کی ۔

جبکہ ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے بھی تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مندرجہ بالا مدنی کاموں پر عمل کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت کی۔

واضح رہے ! لاہور شمالی زون میں باکسزمیں 10 ہزار تک کے اضافے کے بعد تحفظ اوراق مقدسہ کے بکسز کی تعداد 35000 ہو جائے گی۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ لاہور  ریجن ذمہ دار رضا عطاری نےلاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا بڑھانے کا ذہن دیا۔ ریجن ذمہ دار نے 12 مدنی کاموں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کے حوالے مدنی پھول پیش کئےجس پر شرکا کے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


پچھلے دنوں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام پاکپتن زون میں نگران کابینہ اور ریجن ذمہ دارڈاکٹر عدنان ساجد عطاری کے درمیان مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں  مجلس کا کام بڑھانےاور اوراق مقدسہ کا ادب کرنے اور کروانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ (رپورٹ: ڈاکٹرعدنان ساجد عطاری، ریجن ذمہ دار فیصل آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس مقدس اوراق مقدسہ کے تحت ملتان شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ پاکستان سطح  کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے اہم نکات پر گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دیگر مدنی کاموں کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں 2026ء تک کے اہداف طے کئے گئے۔


مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 8 اگست 2020ء بروز  ہفتہ فیصل آباد میں فیصل آباد کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شعبہ کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے ترقی و تنزلی کا جائزہ لیا نیز ڈی ٹائپ کالونی، رچنا ٹاؤن، اور مدینہ ٹاؤن کا بھی وزٹ کیا اور باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے نگران صاحبان سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ و ذمہ داران کا تقرر کا سلسلہ کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 10 اگست 2020ء کو ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور حقوق اللہ، حقوق العباد، گھروں کے حقوق اور فرض علوم کے معاملے میں اپنا محاسبہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفط اوراق مقدسہ کے تحت 23جولائی  2020ء بروز جمعرات پاکپتن زون اوکاڑہ کابینہ کا محمدشفیق عطاری مجلس اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا اور مدنی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ڈویژن ذمہ داران مجلس تحفط اوراق مقدسہ کا مشورہ فرمایا ۔

اس مشورے میں محمدشفیق عطاری نے مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے ۔(رپورٹ:فہیم عطاری رکن کابینہ مجلس تحفط اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفط اوراق مقدسہ کے تحت 24جولائی 2020ء بروز جمعہ پاکپتن زون اوکاڑہ کابینہ کا شاہنواز عطاری نگران مجلس اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا اور مدنی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اراکین کابینہ مجلس تحفط اوراق مقدسہ کا مشورہ فرمایا ۔

اس مشورے میں نگران مجلس نے مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے جبکہ اس دوران ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کے متعلق کلام کرتے ہوئے 12مدنی کاموں کوکرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:فہیم عطاری رکن کابینہ مجلس تحفط اوراق مقدسہ)


مدینہ ٹاؤن سوساں روڈ فیضان مدینہ میں20جولائی 2020ء بروز پیر  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ فیصل آباد ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز احمد عطاری نے شعبہ کی کارکردگی اوررمضان عطیات کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کی ترقی و تنزلی کا جائزہ لیا اور خود کفالت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسز بڑھانے اور ان کو مضبوطی کے ساتھ کھولنے پر بھی مدنی پھول پیش کئے جبکہ تقرری کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)