21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2020ء کو
گوجرانوالہ کی مارکیٹ میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا۔ اس مدنی حلقے میں کراچی سے
تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
میلاد پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اسی طرح رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے گوجرانوالہ میں ایک اسلامی بھائی کی گھر جاکر ان کے والدہ کے انتقال
پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے مرحومین کو صبر کی تلقین کی۔
29اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ شرقی کابینہ بھٹی
بھنگومیں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کے کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔