21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
30 اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےدوران مدنی قافلہ مدنی
مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں جمعے کا بیان فرمایا ۔
بعد ازاں رکن شوریٰ نے شرقی کابینہ نندی پور
ڈویژن میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
نکلنے والے مرکزی جلوس میلاد میں شرکت کی۔
جلوس میلاد میں عاشقان رسول نے مرحبا یا مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعروں سے
اپنے قلوب کو معطر کیا۔
اسی طرح
30 اکتوبر 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ نندی پور کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کے لئے
دعائیں کیں۔