مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے09 دسمبر 2020 بروز بدھ گجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ کیا جس میں گجرانوالہ زون کے تمام خادم اوراق مقدسہ اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے کئے گئے جبکہ محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن نے اسلامی بھائیوں کو نیک اعمال اور مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن دیتے ہوئے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بڑھانے اور نئے بکس لگانے کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد وارث عطاری)