مورجہ 17 اکتوبر 2020 کو لاہور میں تحفظ الااوراق فاونڈیشن کے زیر اہتمام نظر یہ پاکستان ٹرسٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پورے پاکستان سے مقدسہ اوراق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تمام تنظیموں  سمیت لاہور جنوبی زون کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری اور خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی نمائندگی کی گئی اور دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی کارکردگی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ دعوت اسلامی نے مختصر وقت میں اس مقدس کام کے حوالے سے بہت سے اہداف لیئے ہیں۔ واضح رہے!دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی کام پاکستان کے 628 شہروں میں ہے اور مزید سفر جاری ہے۔