مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت19 جولائی 2020ء بروز اتوار  جڑانوالہ کابینہ میں محمد طفیل ناصر عطاری زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نےذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترقی و تنزلی پر کلام کیا جبکہ خود کفالت کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔

اس موقع پرمقدس اوراق کی حفاطت کے سلسلے میں شہر کا وزٹ کیا اور مقدس اوراق سے بھرے بکس خالی کرنے اور کروانے ،فیضان مدینہ ہاوسنگ کالونی سے خزانہ باردانوں میں بھر کر اٹھانے اور قرآن محل پہنچانے کا اہتمام کیا نیز خودکفالت کے لیے شخصیات سے ملاقا تیں کیں اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

دوسری جانب موڑکھنڈا ڈویژن میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شہر کے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقدس اوراق سے بھرے بکس خالی کرنے اور مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے خزانہ باردانوں میں بھر کر قرآن محل پہنچانے کا اہتمام کیا۔(محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت21جولائی 2020ء بروزمنگل نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ شاہنواز عطاری نےفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ کیا جس میں لاہور ریجن ذمہ دار کے ساتھ ساتھ اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ شاہنواز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کے مدنی کاموں کو کرتے رہنے اور دیئے گئے اہداف کو دسمبر 2020تک پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ نیز ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو صاف ستھرا کردار اپنانے اور اپنے اندر قائدانہ صلاحیتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگرا سکِلز میں مہارت حاصل کرنے کے مدنی پھول عطا فرمائے جس پر تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

یاد رہے! اس وقت لاہور ریجن میں تحفظ اوراقِ مقدسہ باکسزکی تعداد 42 ہزار 6 سو ہے جس میں دسمبر 2020 تک 16 ہزار باکسز کا اضافہ کرنے کا ہدف ہے جس کے بعد تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز کی تعداد 58 ہزار 6 سو ہو جائے گی ۔(محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )


دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 21جولائی 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی لاہور ریجن ذمہ دار رضا عطاری نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اوراق مقدسہ کے تحفظ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے لاہور شمالی زون میں دسمبر 2020 تک 30 ہزار باکسزتک کی تعداد مکمل کرنے، لاہور جنوبی زون میں دسمبر 2020 تک 6 ہزار باکسز لگانے ، گوجرانوالہ زون میں دسمبر 2020 تک 18 ہزار کی تعداد پوری کرنے، ہزارہ زون میں دسمبر 2020 تک 2 ہزار باکسز کی تعداد مکمل کرنے، ڈیرہ زون میں دسمبر 2020 تک 2ہزار کی تعداد مکمل کرنے، پشاور زون میں دسمبر 2020 تک 4سو کی تعداد مکمل کرنے اور گلگت زون میں دسمبر 2020 تک 2 سو باکسز کا اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے دعوت اسلامی نے صرف لا ہور ریجن میں اب تک تحفظ اوراق مقدسہ کے42ہزار 600 باکسز لگا چکی ہے اور16 ہزار باکسز کے اضافے کے ساتھ تعداد 58ہزار600 مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید آپ نے اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے لیےہر کابینہ میں ایک لوڈر رکشہ کا انتظام کرنے ، ہر کابینہ میں ہر ماہ 50 عطیات باکسزرکھوانے، ہر کابینہ میں ایک ایک عدد مدنی بستہ لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے عید کے تینوں دن قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 20جولائی 2020ء بروز پیر محمد ناصر عطاری رکن زون تحفظ اوراق مقدسہ نے ناظم جامعۃ المدینہ فیاض مدنی،ڈویژن نگران شہزاد احمد ،اہل علاقہ اسلامی بھائیوں اور علاقے کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کے ساتھ رکن مجلس تعمیرات و فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی سلمان احمد سے ملاقات کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد ناصر عطاری رکن زون تحفظ اوراق مقدسہ نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے ، قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اس کے لئے مکاتب لگانے جیسے دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جس پر ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہورزون کے تحت 19 جولائی 2020ء کو داتا صاحب کابینہ کے علاقے  ساندہ اور اچھرہ میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے 150 باکسز لگائے گئے۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےزیر اہتما م پاکستان بھر میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس شعبے کے ذمہ داران باکسز بھرجانے کی صورت میں اس کو خالی کرتے ہیں اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام بنام ” قراٰن محل“ منتقل کردیا جاتا ہےتاکہ مناسب وقت میں اس کو ٹھنڈا کیا جاسکے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 19 جولائی 2020ء کو رکن زون نے نگران ڈویژن سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شاہدرہ مرید کے کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی افراد اور دیگر ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔ رکن زون نے تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمدناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے محافظ اسلامی بھائی نے 12 جولائی 2020ء بروز اتوارسانگلاہل ڈویژن میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے لگے ہوئے بڑے بکس (ڈرم )خالی کرنے ،خزانہ باردانوں میں بھرنے اور قرآن محل میں پہنچانے کی ترکیب کی جبکہ عمومی بکس بھی خالی کرنے کی سعادت حاصل کی اور ساتھ ساتھ  شہر کے مختلف بیکریوں اور دکانوں پر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور نئے باکسز لگانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)


مجلس تحفظ اوراق مقدسہ ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نے11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ شہر کے دیگر اسلامی بھائیوں کےساتھ مل کر وزٹ کیا اور اور مختلف علاقوں، ذیلی حلقوں میں اوراق مقدسہ کے تحفظ م کے لئے نئے بکس لگائے جبکہ لگے ہوئے بکس خالی کرنے کی ترکیب کی اور خزانہ بار دانوں میں بھر کر قرآن محل میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔(محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)


مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے رکن زون ذمہ دارمحمد نعیم اقبال عطاری نے 9 جولائی2020ء بروز جمعرات لالیاں سٹی کا وزٹ کیا جہاں آپ نے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے لگائے گئے بکسز کا جائزہ لیا اور ذمہ داران سے مدنی مشورہ کرتے ہوئے شعبے کی ترقی و تنزلی کا بھی جائزہ لیا اور نئے ذمہ داران کا تقرر فرمایا جبکہ شعبہ اوراق مقدسہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اس عظیم کام میں تعاون کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے  ریجن ذمہ دارمحمد عدنان ساجد عطاری نے جولائی2020ءبروزہفتہ میاں چنوں کا جدول کیا جہاں آپ نے مدنی حلقے اور مشورے کا اہتمام کیا مشورے میں شخصیات اور اہل علاقہ سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دارمحمد عدنان ساجد عطاری نے اصلاح اعمال اور وقت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے،تلاوت قرآن کرنے اورآخرت کی تیاری کی فکر کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے میاں چنوں شہر کا وزٹ کر کے بکسز کا جائزہ لیا جبکہ شعبہ اوراق مقدسہ کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)


ساہیوال کابینہ میں اوراق مقدسہ کے رکن کابینہ اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ مل کر11جولائی2020ءبروزہفتہ مقدس اوراق سے بھرے بکس خالی کیے اور خزانہ قرآن محل میں محفوظ کیانیز شہر کا وزٹ کر کے نہ قابل استعمال بکس درست کرنے کی ترکیب کی اور شعبہ اوراق مقدسہ کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے شخصیات سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ: محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)


مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے 8 جولائی بروز بدھ ساہیوال سٹی میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور  دعوت اسلامی کے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کی اہمیت اور تحفظ کے فضائل بیان کئے اس موقع پر ایک شخصیت نے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے ہاتھوں ہاتھ ایک نیو رکشا لے کر مجلس کو پیش کیا اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی نیت کی جبکہ دیگر شخصیات نے بھی شعبہ اوراق مقدسہ کے ساتھ تعاون کرنے کی نیتیں فرمائیں۔(رپورٹ: محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)