دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 4 اکتوبر 2020ء بروز اتوار ریجن فیصل آباد کابینہ جڑانوالا بچیکی ڈ ویژن کا زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ مجلس نے وزٹ کیا جہاں اہل علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے لگائے گئے بکس خالی کرنے، خزانہ باردانوں میں بھر کر محفوظ کرنے اور مقدس اوراق کو قرآن محل تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف پینٹ اسٹورز اور بیکریوں پر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا جبکہ ذمہ دار نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے مشورہ بھی کیا۔