
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں جڑانوالا کابینہ کی ڈویژن سانگلہ ہل
میں محافظ اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر شہر سے مقدس
اوراق کے باکسز خالی کئے اور باردانوں میں بھر کے قراٰن محل میں محفوظ کیا۔ نیز چوک درس دیا اورمختلف مارکیٹس میں شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:محمدطفیل ناصر عطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت
17فروری2020ء بروز پیر شریف نیو سبزی منڈی ملتان میں چوک درس کا اہتمام ہوا جس میں
مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر
رکن زون ملتان نے شرکا کو خشوع وخضوع کے ساتھ نماز ادا کرنے کے فضائل سے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: عبدالحمیدعطاری، ملتان زون ذمہ دار)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات ڈیفنس کابینہ
شمالی زون لاہور میں چوک درس کا اہتمام ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی
بھائی نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”فیضانِ
نماز“سے چوک درس دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور اوراقِ مقدسہ کے
تحفظ کے لئے ہوئے اپنے اپنے گھروں، دفاتر ،
دکانوں، ا سکولز و کالجز اورمساجد و مدارس
میں تحفظِ اوراق مقدسہ کے باکسز لگانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )

دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت9 فروری
بروز اتوار لاہور ریجن فیروزپورروڈ کابینہ میں
مشورہ ہوا ۔ مبلغ ِ دعوتِ اسلامی محمد رضاعطاری ریجن ذمہ دار لاہور نے رکن کابینہ و ڈویژن مشاورت اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کےکام کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔ اس موقع پر 26 نئے باکسز لگانے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر تحفظ اوراق مقدسہ
کےباکسز لگائے ۔ ( رپورٹر:محمد ناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
لاہور جنوبی زون رائیونڈ کے
اطراف میں مجلس تحفظ ِاوراقِ مقدسہ کی
کاوشیں

دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت12 فروری
بروز بدھ لاہور جنوبی زون رائیونڈ کے اطراف میں اوراقِ مقدسہ کے باکس خالی کئے گئے جبکہ کئی مقامات پر نئے باکس بھی لگائے گئے۔ اس
موقع پر اہل علاقہ سے ملاقات اور فیضان مدینہ رائیونڈ کےاطراف میں چوک درس بھی
دئیے گئے ، مبلغِ دعوت اسلامی نے اہلِ
علاقہ کو اوراق ِ مقدسہ کا ادب کرنے ،ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت، مدنی قافلوں میں سفر ، مدنی چینل دیکھتے رہنے نیز
اپنے گھروں میں بھی تحفظِ اوراق مقدسہ کے لئے باکس رکھنے کا ذہن دیا۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظ ِ اوراق مقدسہ کے
تحت ہیڈ راجکاں ملتان ریجن میں مبلغ ِ
دعوت ِ اسلامی رکن ریجن ملتان بلال مدنی نےمولانا مفتی زبیر نور قادری صاحب سے
ملاقات کی، دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیااورہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت
دی۔( رپورٹر:بلال مدنی رکن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
لاہور جنوبی زون مانانوالہ
میں مجلس تحفظ ِاوراق ِ مقدسہ کےذمہ داران اسلامی بھائیوں کا اجلاس

دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظ ِاوراق ِ مقدسہ کے تحت 9فروری
بروز اتوار لاہور جنوبی زون مانانوالہ میں ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا اجلاس
ہوا،مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نگران کابینہ
محمد وقاص عطاری نے مجلس تحفظ ِاوراق ِ مقدسہ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو کابینہ سطح پر گھروں ،اسکول
کالجز اوردفاتر میں تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
باکس لگوانےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔(رپورٹر: محمد ناصر عطاری رکن زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
13فروری2020ء بروز جمعرات ہری پور کابینہ
میں ذمہ دار اسلامی بھائی کی ہری پور ریلوے اسٹیشن کے ماسٹر سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی اور مجلس کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسٹیشن
پر تحفظِ اوراق مقدسہ کےباکسز اور ڈرم
لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اجازت دی اور تعاون کرنے کی نیت بھی کی ذمہ دار
نے انہیں کتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
13فروری2020ء بروز جمعرات ہری پور کابینہ ہزارہ زون میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے روزنامہ ایکسپریس کے چیف
ایگزیکٹو سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت ِاسلامی اور مجلس کا تعارف پیش کرتے ہوئے
مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیااور انہیں کتاب ” نماز کے احکام “ تحفے
میں پیش کی ۔(رپورٹ: محمد واثق
عطاری، رکن زون ہزارہ )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت5فروری2020ء بروز بدھ
ڈیفنس کابینہ لاہور میں ایک شخصیت کے گھر مدنی مشورے کا اہتمام ہوا۔ مدنی مشورے
میں لاہور شمالی زون کے ذمہ داران اور نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شمالی زون لاہور
نے تحفظ اوراق مقدسہ کےمدنی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے اپنے گھروں ،اسکولز،
کالجز اور دفاتر میں زیادہ سے زیادہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس لگوانے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے، قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد
ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ لاہور جنوبی زون )
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور جنوبی زون کے
ذمہ داران اسلامی بھائیوں کے مدنی کام

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت5فروری2020ء بروز بدھ
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور جنوبی زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان سننے کی سعادت حاصل
کی اور لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے انہیں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ذیلی حلقے کے
12 مدنی کاموں کومضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی مرکز کے اطراف
سے اوراقِ مقدسہ جمع کرنے اور نئے باکسز نصب کرنے کی ترکیب بھی بنی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت6فروری2020ء بروز جمعرات ہری پور کابینہ ہزارہ زون میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مقامی عالمِ دین (مولانا قاضی شکیل
صاحب) سے
ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد واثق عطاری رکن زون ہزارہ )