دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 مارچ2020ء بروز جمعرات لاہور شمالی زون ،ڈیفنس کابینہ، والٹن ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران ،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران ،لاہور ریجن ذمہ دار،اور کارکردگی ذمہ دار نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نےسیلانی ویلفیئر کے ذمہ داران کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے لاہور زون میں ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہ کیا اور تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔ مزید مدنی پھول اسلامی بھائیوں کی طرف بڑھاتے ہوئے اپنے دفاتر ،گھروں، اطراف کے علاقے میں تحفظ اوراق مقدسہ کے باکس لگوانے کے ساتھ ساتھ ،مدنی چینل بالخصوص مدنی مذاکرہ دیکھتے رہنے و دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پورے لاہور زون میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔(رپورٹ: محمدناصر عطاری، رکن زون، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ، لاہور جنوبی زون)