دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 8مارچ2020ء بروز اتوار چیچہ وطنی پاکپتن زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون ذمہ دارمحمد شفیق عطاری  نےمقدس اوراق کے تحفظ کی اہمیت اور ان کےادب کی برکات سے متعلق بیان کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے مزید باکسز لگانے کے اہداف دیئے نیز باکسز خالی کرنے اور محفوظ کرنے کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )