پاکستان میں کرونا وبا سے تحفظ کے لئے مارچ 2020ء سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال میں مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد باکسز لگائے گئے۔ 1 لاکھ 11 ہزار باکسز کو خالی کیا گیا۔ 7 ہزار سے زائد باردانے محفوظ کئے گئے۔اسی طرح مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 1 کروڑ سے زائد مدنی عطیات جمع کئے گئے اور پاکستان بھر میں ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ بھی جاری رہاجبکہ بذریعہ انٹرنیٹ  مدنی مشورے منعقد ہوئے۔

لاک ڈاؤن میں تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے تقریباً 700 بلڈ بیگز جمع کئے گئےجبکہ پریشان زدہ لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔