22 شوال المکرم, 1446 ہجری
داتا صاحب کابینہ ساندہ اور اچھرہ میں اوراق مقدسہ کے
تحفظ کے لئے باکسز لگانے کا سلسلہ
Thu, 23 Jul , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہورزون
کے تحت 19 جولائی 2020ء کو داتا صاحب کابینہ کے علاقے ساندہ اور اچھرہ میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے
لئے 150 باکسز لگائے گئے۔
واضح رہے کہ دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کےزیر اہتما م پاکستان بھر میں
اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس شعبے کے ذمہ داران
باکسز بھرجانے کی صورت میں اس کو خالی کرتے ہیں اور مقدس اوراق کو محفوظ مقام بنام
” قراٰن محل“ منتقل کردیا جاتا ہےتاکہ
مناسب وقت میں اس کو ٹھنڈا کیا جاسکے۔