دعوت اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 21جولائی 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی لاہور ریجن ذمہ دار رضا عطاری نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اوراق مقدسہ کے تحفظ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے لاہور شمالی زون میں دسمبر 2020 تک 30 ہزار باکسزتک کی تعداد مکمل کرنے، لاہور جنوبی زون میں دسمبر 2020 تک 6 ہزار باکسز لگانے ، گوجرانوالہ زون میں دسمبر 2020 تک 18 ہزار کی تعداد پوری کرنے، ہزارہ زون میں دسمبر 2020 تک 2 ہزار باکسز کی تعداد مکمل کرنے، ڈیرہ زون میں دسمبر 2020 تک 2ہزار کی تعداد مکمل کرنے، پشاور زون میں دسمبر 2020 تک 4سو کی تعداد مکمل کرنے اور گلگت زون میں دسمبر 2020 تک 2 سو باکسز کا اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے دعوت اسلامی نے صرف لا ہور ریجن میں اب تک تحفظ اوراق مقدسہ کے42ہزار 600 باکسز لگا چکی ہے اور16 ہزار باکسز کے اضافے کے ساتھ تعداد 58ہزار600 مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید آپ نے اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے لیےہر کابینہ میں ایک لوڈر رکشہ کا انتظام کرنے ، ہر کابینہ میں ہر ماہ 50 عطیات باکسزرکھوانے، ہر کابینہ میں ایک ایک عدد مدنی بستہ لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے عید کے تینوں دن قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون )