21 شوال المکرم, 1446 ہجری
شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژن ہاوسنگ اسکیم کے اطراف میں لگے تحفظِ اوراق مقدسہ کے بکس کا جائزہ لیا گیا
Thu, 5 Mar , 2020
5 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت3مارچ
بروز منگل مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژن
ہاوسنگ اسکیم کے اطراف میں لگے تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس کا
جائزہ لیا اور 26 بوکس تحفظ اوراق مقدسہ کے لگائے گئے۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ا س جدول کے دوران اہل علاقہ شخصیات سے
ملاقات ،اور ان کے ہاں مدنی حلقے کی ترکیب بنائی اور اس کے ساتھ ساتھ تحفظ اوراق
مقدسہ کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے
ہوئے اپنےاپنےگھروں،دفاتر ،دوکانوں،، اسکول
کالجز، مساجد اور مدارس میں تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس لگوانے کا ذہن دیا اور مزیدمجلس کے مدنی کاموں کا جائزہ بھی پیش
کیا ۔مبلغ دعوت اسلامی نے مزید اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھول دئیے،مدنی چینل بالخصوص مدنی مذاکرہ دیکھتے رہنے اور دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کا ذہن دیا ۔(رپوٹر: محمدناصر عطاری رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ
لاہور جنوبی زون)