دعوتِ اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی زون لاہور کےذمہ دار اسلامی بھائی شیخوپورہ کابینہ میں نگرانِ کابینہ، دیگر ذمہ داران اور مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کے مابین معلومات کا تبادلہ ہوا جبکہ دو شخصیت کے ہاں مدنی حلقے لگائے گئےجس میں اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے گھروں میں تحفظ اوراق مقدسہ کے بکس لگوانے ،مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنےاور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز جنوبی زون لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالاافتاء اہلسنت حاضر ہو کر مفتیانِ کرام سے تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے شرعی راہنمائی حاصل بھی حاصل کی۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ جنوبی زون لاہور)