
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 15 جنوری2020ء بروز بدھ دھنوٹ میں چوک درس کا اہتمام کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس تحفظ اوراق مقدسہ وہاڑی
زون کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے نماز کی فضیلت اور اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے
نمازوں کی پابندی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: بلال مدنی، رکن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 16 جنوری2020ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن پنڈی اسلام آباد
زون پنڈی کینٹ کابینہ مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ضلع راولپنڈی صدر اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں اوراق مقدسہ کے باکسز
لگانے کے حوالے سے کلام ہوا نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے وکٹوریہ اسکول سسٹم کے پرنسپل محمد جاوید سے ملاقات کی۔ دورانِ
ملاقات مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کی خدمات سے
متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اوراق مقدسہ کے
مدفن کے لیے جگہ دے دی۔ (رپورٹ:
عمر وحید عطاری مدنی، رکن کابینہ تحفظ
اوراق مقدسہ)
ملتان مارکیٹ میں امیرِ اہلِ سنت کے رسالے ”
سانپ نُما جِن سے درس “ سےچوک درس

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت
16جنوری2020ء بروز جمعرات مجلس تحفظ اوراق مقدسہ ملتان ریجن کے ذمہ دار اسلامی
بھائی نے ملتان مارکیٹ میں امیرِ اہلِ سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
رسالے ” سانپ نُما جِن سے درس “ سےچوک درس دیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی جبکہ انہوں نے قراٰن
اسٹور کا وزٹ کیا اورباکسز کے رےکارڈ چیک کئے۔(رپورٹ: بلال مدنی ، رکن ریجن ملتان مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 15 جنوری2020ء بروز بدھ اوکاڑہ ڈویژن پاکپتن زون میں ریجن ذمہ دار نے تاجرشخصیات
سے دکانوں پر جاکرملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کیا، ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع ومدنی مذاکرہ میں
شرکت کی دعوت دی اور انہیں امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے رسائل بھی تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: شفیق عطاری، ریجن ذمہ دار)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
گزشتہ دنوں کھرڑیانوالا میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شہر کا وزٹ کرتے ہوئے مقدس
اوراق کے باکسزخالی کرکے خزانہ باردانوں میں بھر کے محفوظ مقام پر منتقل کئے اور مارکیٹ میں تاجران سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی اور شعبہ کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: محمدطفیل ناصرعطاری، رکن زون فیصل آباد )
فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات
کے دفاتر میں خصوصی بکس بھی رکھے گئے

دعوتِ اسلامی کی مجلس
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل ذمہ دار اسلامی بھائی نےفیصل آباد کابینہ کی مختلف ڈویژن کا وزٹ کرتے ہوئے باکسز
کا جائزہ لیااور چوک درس کا اہتمام بھی
کیا جبکہ رکن زون نے دعوت اسلامی کے شعبہ
جات دارالافتاءاہلسنّت، مجلس المدینۃالعلمیۃ، مالیات مکتب، استقبالیہ مکتب، مجلس جدول و جائزہ
اور دیگر مجالس کے دفاتر میں بھی مقدس اوراق
کےخصوصی بکس بھی رکھے۔(رپورٹ:
محمدطفیل ناصرعطاری، رکن زون فیصل آباد )
فیصل آباد غلام محمد آباد میں اوراقِ مقدسہ کے
باکسز خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل

دعوتِ اسلامی کی مجلس
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 15 جنوری2020ء بروز بدھ فیصل آباد غلام محمد آباد میں رکنِ زون نے علاقہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر
جامع رضوی سیالوی مسجد سے مقدس اوراق کا خزانہ باردانوں میں بھرکر محفوظ مقام تک منتقل
کیا اور غلام محمد آباد اور اس کے اطراف میں
لگے مقدس اوراق کے بکس خالی کرکے خزانہ رکشہ پر لوڈ کرکے قرآن محل پہنچانے کا
سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: محمدطفیل
ناصرعطاری، رکن زون فیصل آباد )

دعوتِ اسلامی کی مجلس
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 15 جنوری2020ء بروز بدھ فتح جنگ میں ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکن
کابینہ اٹک کے ہمراہ فتح جنگ مخزن کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود ذمہ دار اسلامی
بھائی کی حوصلہ افزائی فرمائی اور مدنی تحفہ دیا ۔ نیز مخزن میں نئے باکسز کے لئے
ٹین کے نئے ڈبے لائے گئے جبکہ ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے بیکری مالکان سے ملاقاتیں کیں
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں سے متعلق
معلومات فراہم کرتے ہوئے مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے خدمات پیش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شہریار عطاری، رکن کابینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل سُکھ چَین ٹاؤن اوکاڑہ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس
موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بزرگانِ دین کےاندازِ ادب کے واقعات بیان کرتے ہوئے
اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے اور 12 مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں نےاوراقِ مقدسہ کے باکسز
خالی کر کےمحفوظ بھی کئے۔ (رپورٹ:ڈاکڑ
محمد عدنان عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 15 جنوری2020ء بروز بدھ اسلام آباد زون پنڈی کینٹ کابینہ راولپنڈی ورکشاپ میں اوراق
مقدسہ کی بوریاں وصول کی گئیں جبکہ ریلوے
اسٹشین اوکاڑہ پاکپتن زون زون میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمدنی حلقہ لگایا جس
میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں اوراق
مقدسہ کا ادب واحترام کرنے اور اس کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے اور دعوتِ اسلامی کے
مسجد کے 12مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا نیز ریلوے اسٹشین اوکاڑہ کے اطراف کے باکسز کا
جائزہ لیا ۔(رپورٹ: عمر وحید عطاری مدنی، رکن کابینہ تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل
اٹک شہر میں چوک درس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، مدنی چینل
دیکھنے اور ہر ماہ تین دن کے قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد
ناصر عطاری، رکن زون جنوبی زون لاہور مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 14 جنوری2020ء بروز منگل اقبال
ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ میں مدنی دورہ ہوا۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی بھائی نے
اطراف کے اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ
کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، مدنی چینل دیکھنے اور ہر ماہ تین دن کے قافلے میں
سفر کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون جنوبی زون لاہور مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)