دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات  ہری پور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بھائی کی ہری پور ریلوے اسٹیشن کے ماسٹر سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی اور مجلس کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسٹیشن پر تحفظِ اوراق مقدسہ کےباکسز اور ڈرم لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اجازت دی اور تعاون کرنے کی نیت بھی کی ذمہ دار نے انہیں کتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: محمد واثق عطاری، رکن زون ہزارہ )